Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے ہند نژاد 40 طلبا اور نوجوان پیشہ وروں کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے آج یہاں حال ہی میں ہندوستان کے دورے پر 9 ملکوں سے آئے ہند نژاد برادری کے 40 طلبا اور نوجوان پیشہ وروں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی اور ہندوستان کے فنون لطیفہ ،تاریخی وراثت، تہذیب و ثقافت کی عصری شکلوں  اور ہندوستان میں آ رہی تبدیلیوں کے مختلف پہلوؤں پر خیالات اور ان کے تجربات کا تبادلہ کیا۔ اس ملاقات کا اہتمام ہند نژاد برادری کے لئے حکومت ہند کی وزارت امور خارجہ کی پہل ‘اپنے ہندوستان کو جانئے پروگرام (کے آئی پی ) کے تحت کیا گیا تھا۔

ایک گھنٹے تک چلی اس بات چیت کے دوران دونوں طرف سے ہندوستانی سنیما ، کھیل کود، تاریخی وراثت، ہولی جیسے تہوار اور ہندوستان کے رقص پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ۔ کرنل راٹھور نے ہندوستانی پارلیمانی نظام اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے لئے عوامی نمائندوں کے انتخابات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ انہوں نے مہمانوں کو ملک میں کھیل کود کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا  اور انہیں کھیل کود میں پیشہ واریت اور عمدگی  کس طرح لائی جا سکے گی اس کے بارے میں بھی بتایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت میں شہریوں کے مابین اتحاد کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے اور شروع کئے گئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام  جیسے حکومت ہند کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی بھی تفصیلات بتائیں۔

18 سے 30 سال کے عمر گروپ کے 40 طلبا اور نوجوان پیشہ ور جنہوں نے کرنل راٹھور کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا ان کا تعلق جیجی ، گریناڈا، گوانا،اسرائیل ،ماریشش،جنوبی افریقہ،سری لنکا، سرینام ، تری نیداد اور ٹوباگو سے تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More