28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے بارہویں پنج سالہ منصوبہ سے آگے یوریا سبسڈی اسکیم کے جاری رہنے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے  کھاد محکمے کی تجویز کو منظوری  دے دی ہے۔

164935 کروڑ روپے  کی مجموعی تخمینہ لاگت سے یوریا سبسڈی اسکیم کو  2017 سے  2020 تک جاری رکھنا اور  کھاد سبسڈی کی تقسیم سے متعلق فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کا نفاذ۔

 اثر:

یوریا سبسڈی اسکیم کے جاری رہنے سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ یوریا کی مناسب مقدار آئینی کنٹرولڈ قیمت پر  کسانوں کو  دستیاب کرائی جاتی ہے۔ کھاد کے شعبے میں ڈی بی ٹی کے نفاذ سے  ڈائیورزن میں کمی آئے گی۔

تفصیلات:

کھاد کا محکمہ ملک گیر سطح پر کھاد کے شعبے میں  ڈی بی ٹی کا نفاذ کرنے جارہا ہے۔ ڈی بی ٹی کے نفاذ سےسبسڈی شرحوں پر  کسانوں کو کھاد کی فروخت پر کھاد کمپنیوں کو  سو فیصد پیسے کی ادائیگی کی جاسکے گی۔ چنانچہ یوریا سبسڈی اسکیم کے جاری رہنے سے کھاد کے شعبے میں ڈی بی ٹی اسکیم کے آسانی سے نفاذ کا  راستہ ہموار ہوگا۔

یوریا سبسڈی کھاد محکمے کی مرکزی شعبے کی اسکیم کا ایک حصہ ہے جو یکم اپریل 2017 سے نافذ العمل ہے اور  جس کی کلی طور پر مالی امداد  بجٹ تعاون کے ذریعے حکومت ہند کی معرفت کی جاتی ہے۔ یوریا سبسڈی اسکیم کے جاری رہنے سے یوریا بنانے والی کمپنیوں کو  سبسڈی کی بروقت ادائیگی  کو یقینی بنایا جاسکے گا جس کے نتیجے میں کسا نوں کووقت پر یوریا  دستیاب ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More