27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی او ٹی نے آدھا کو موبائل نمبر سے جوڑنے کے عمل کو مزید آسان بنایا

Urdu News

 نئی دہلی؍ آدھا کارڈ کو موبائل نمبر سے جوڑنے اور موبائل استعمال کرنے والوں کی دوبارہ تصدیق سے متعلق سپریم کورٹ کے 6 فروری کے حکم پر ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعےعمل درآمد کی خاطر ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی)نے بدھ کے روز جامع ہدایات جاری کی ہیں۔

نئے ضابطوں کے مطابق ٹیلی مواصلات کے محکمے نے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو آدھار کے ساتھ جوڑنے کے خاطر تین نئے طریقے متعارف کرائے ہیں، جن میں اوٹی پی(ایک مرتبہ پاس ورڈ)پر مبنی ، ایپ پر مبنی اور آئی وی آر ایس سہولت شامل ہے۔یہ نئے طریقے صارفین کوٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کے اسٹور پر جائے بغیرموبائل نمبر کو آدھار سے جوڑنے میں مدد کریں گے۔بزرگ شہریوں اور معذور یا بیمار افراد کی آسانی کے لئے ڈی او ٹی نے صارفین کی دوبارہ تصدیق ان کے گھر جاکر کرنے کی سفارش کی ہے۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق ٹیلی مواصلات کے آپریٹروں کو لوگوں کی درخواست پر ایسی خدمات کے لئے ایک آن لائن میکینزم فراہم کرنا ہوگا،جس کے تحت وہ صارفین کے پاس جاکر عمل کو پورا کرسکیں گے۔

مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا نے اس پیش رفت کے بارے میں کہا کہ آدھار نمبر کا نظام ملک کے تمام شہریوں کو سرکاری خدمات اور اہم معلومات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے، جس کی انہیں وقتاً فوقتاً ضرورت پڑ سکتی ہے، ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صارفین کو موبائل نمبر کے ساتھ آدھار کو جوڑنے میں آسانی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی کوشش ہے کہ سہولت میں بہتری پیدا کی جائے اور حکومت سے متعلق معلومات اور خدمات تک رسائی کے لئے صارفین کے خرچ ہونے والے وقت اور توانائی کو کم کیا جاسکے، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔

سی اواے آئی کے نمائندے نے کہا کہ ڈی او ٹی کی تازہ وضاحت صنعت  اور صارفین کی موجودہ وقت کی ضروریات کے مطابق ہیں۔ایک طرف ان ہدایات پر عمل کرنے میں کم وقت لگے گا، وہیں ہم آدھار پر مبنی کے وائی سی کو ان کے موبائل نمبر کے ساتھ جوڑنے کے لئے صارفین کی سہولت میں اضافے کی خاطر حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ضروری عمل کو نافذ کررہے ہیں ، تاکہ او ٹی پی ، ایپ اور آئی وی آر ایس جیسی سہولیات کے اضافی طریقوں کو استعمال کیا جاسکے۔ ہمیں امید ہے کہ موبائل استعمال کرنے والے انفرادی صارفین کے لیے اپنے آدھار رجسٹرڈ موبائل نمبر (اے آر ایم این)کو استعمال کرتے ہوئے ای-کے وائی سی پر عمل درآمد آسان اور تیز تر ہوگا۔

ڈی او ٹی نے اگست میں ایک سرکُلر میں ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ آدھار پر مبنی تصدیق کے لئے آئرس یا نشان انگشت فراہم کریں۔نئے ریگولیشن میں خاص طورپر کہا گیا ہے کہ ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں کو اس مقصد کے لئے ایک مخصوص علاقے کے اندر آئرس ریڈر لگانے چاہئیں۔

رازداری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ڈی او ٹی نے اس بات کو لازمی بنایا ہے کہ ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں کے ایجنٹوں کو ای-کے وائی سی ڈاٹا تک رسائی حاصل نہیں ہونے چاہیئں اور صارفین کا نام اور پتہ ہی واضح ہونا چاہیے۔ صارفین ،اس بات کے برعکس کہ وہ کون سے موبائل کا کنکشن استعمال کررہے ہیں، ملک میں کسی بھی جگہ سے اپنے موبائل نمبر کی تصدیق یا دوبارہ تصدیق کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More