39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر ڈی او نے یومِ آئین منایا

Urdu News

نئی لّی: دفاعی تحقیق و ترقی  کی تنظیم ، ڈی آر ڈی او نے آج  آئین کو منظوری دیئے جانے کے  70 سال مکمل ہونے کی یاد میں  یومِ آئین منایا ۔  جشن کا سب سے  اہم پہلو ڈی آر ڈی او  کے عملے کے ذریعے  آئین کے دیباچے  کا پڑھنا رہا ۔ اس موقع پر    ڈی آر ڈی  او کے ذریعے  ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔

          اس موقع پر  مہمانِ خصوصی  دفاع کے  وزیر مملکت  جناب سری  پد نائک نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   ویبینار میں شرکت کی  اور   ‘‘ آئینی اقدار اور  بھارتی آئین کے بنیادی اصول  ’’ پر ایک مباحثہ  پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں ، انہوں نے  آئین کے  بانیوں کے تعاون  کو یاد کرتے ہوئے  کہا کہ آئین  صرف ایک نظریاتی  تصور نہیں ہے  ، بلکہ اِسے  ملک کے ہر کونے  کے  لوگوں کی زندگی  کے لئے اہم  بنانا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آئین کو  ملک کے شہریوں  کے ساتھ مربوط کرنے کی  ضرورت ہے ۔

          ڈی آر ڈی او  کے کئی ڈی جی  ، ڈائریکٹروں  ، سینئر سائنس دانوں اور دیگر سینئر عہدیداروں نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  ویبینار میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More