29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نمامی گنگے پروگرام کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

NMCG to use latest Geo-Spatial Technologies for Namami Gange Programme
Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل، دریاکی ترقی اور گنگا کی صفائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیہ پال سنگھ نے آج صاف ستھری گنگا کے قومی مشن ( این ایم سی جی) ، نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر(این آر ایس سی) اور سروے آف انڈیا کے افسران سے کہا کہ وہ دریائے گنگا کی صفائی کیلئے متحدہو کر کام کریں اور جدید ترین جیو –اسپیشل ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں اور انہیں معینہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے۔

صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کیلئے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی تعاون کے بارے میں این ایم سی جی کے ذریعہ کرائے گئے مختصر تعارف کے بعد این آر ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وائی وی این کرشنا مورتی نے اس کے بارے میں مفصل پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے دوران گنگا کی صفائی سے متعلق مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر این ایم سی جی کے ڈی جی جناب یو پی سنگھ بھی موجود تھے۔ سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جناب ڈی این پاٹھک نے بھی مختصر پرزینٹیشن پیش کی۔

جناب ستیہ پال سنگھ نے افسروں سے کہا کہ وہ پانی کی کوالٹی کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ایپ تیار کریں اور پانی کی جانچ کرنے کیلئے ایک ایسا کِٹ تیار کرنے کی سمت میں کام کریں، جس کو عوام میں تقسیم کیا جا سکے۔ انہوں کہا کہ ایک عوامی تحریک کیلئے لوگوں کو راغب کرنے کے مقصد سے جیو اسپیشل اور کراؤڈ سورسنگ ٹیکنالوجی مثلاً بھون گنگا ایپ کا مؤثر طریقےسے استعمال کیا جائے اور گنگا کی صفائی کی تحریک میں ممکنہ طورپر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ نمامی گنگے پروگرام کو مقبول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ، جو صاف ستھری گنگا کی تحریک کا ایک حصہ بننے کیلئے تیار ہیں اور ایسے لوگوں کو ترغیب دے سکتے ہیں، جو اس سسللے میں مثالی کام انجام دے رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی حکومت اور عوام کے درمیان ایک پُل کا رول ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے گنگا کی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) میپنگ کے کام میں تیزی لائی جانی چاہئے۔

گنگا کی صفائی کے کام میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کام کی رفتار کے بارے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے جناب ستیہ پال سنگھ نے مختلف محکموں کے افسروں سے کہا کہ وہ ایک ساتھ بیٹھ کر اس وقت چلنے والے اور آئندہ کے پراجیکٹوں کیلئے ٹائم لائن تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹائم لائن تیار کرنی ہوگی اور اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر(این آر ایس سی) جو کہ ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) کا ایک حصہ ہے، پانی کی کوالٹی کی مانیٹرنگ ، ہائیڈرولاجیکل مانیٹرنگ اور اندازہ قدر، جیو مارفولاجیکل مانیٹرنگ اور اندازۂ قدر، بایورسورسیز مانیٹرنگ اور اندازہ قدر جامع جیو اسپیشل ڈاٹا بیس کیلئے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے، لوگوں کی شراکت داری کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے میں این ایم سی جی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ضروری رابطے کرنے کے سلسلے میں بھی تعاون کر رہا ہے۔ اس تعاون کا مقصد دریائے گنگا میں آلودگی کی مانیٹرنگ کا مقصد پورا کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More