22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیمانسٹریشن ہاؤسنگ پروجیکٹ کا مرکزی وزیرداخلہ نے سنگ بنیاد رکھا

The Minister of Housing Demonstration Project, laid the foundation
Urdu News

نئی دہلی، 03 نومبر / مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے لکھنؤ کے لئے بی ایم ٹی پی سی (بلڈنگ میٹریلس اینڈ ٹیکنا لوجی پروموشن کاؤنسل ) کے ڈیمانسٹریشن ہاؤسنگ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بی ایم پی ٹی سی پروجیکٹ ایک ماڈل ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے ، جس میں ماحولیات دوست مٹیریل اور اختراعاتی ٹیکنا لوجی کا استعمال غریبوں کے مکانات بنانے کے لئے کیاجائے گا ۔

یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ لکھنؤ میں سروجنی نگر تحصیل کے اورنگ آباد جاگیر علاقے میں 0.38 ہیکٹیئر زمین میں تعمیر کیا جا رہا ہے ، جس کے لئے زمین اتر پردیش کی ریاستی حکومت کے اسٹیٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایس یو ڈی اے )نے دی ہے ۔ بی ایم ٹی پی سی حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری انسداد غربت کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک خود مختار تنظیم ہے ، جس نے 40 رہائشی اکائیوں ( گراؤنڈ فلور 1+) کی تعمیر کا کام اپنے ذمہ لیا ہے ۔ ہر اکائی کی تعمیر 380 مربع فٹ میں ہو گی ، جس میں ایک لیونگ روم ، ایک بیڈ روم ، باورچی خانہ ،ایک علیحدہ متصل غسل خانہ ہو گا۔ ڈیمانسٹریشن ہاؤسنگ پروجیکٹ میں دیگر ڈھانچہ جاتی سہولتیں جیسے پانی کی سپلائی ، ٹیوب ویل ، سیوریج سسٹم ، نالی ، پختہ سڑکیں ، انٹر لاکنگ ٹائلس ، بانڈری وال اور باہری برق کاری وغیرہ شامل ہوں گی ۔ تعمیری شعبے میں جدید اور ابھرتی ہوئی آفات مخالف پائیدار ٹیکنا لوجی کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کے مقصد سے اس ڈیمانسٹریشن ہاؤسنگ پروجیکٹ پر تقریباً 3.6 کروڑ روپئے کی لاگت آنے کا امکان ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More