26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈونر وزارت نے شمال مشرق کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لئے 200 کروڑ روپے منظور کئے

DoNER Ministry sanctions Rs 200 cr for flood affected reconstruction works in Northeast
Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ( ڈی او این ای آر) نے شمال مشرقی خطے کے چار ریاستوں  یعنی آسام، ناگا لینڈ، منی پور اور میزورم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لئے 200 کروڑ روپے منظو ر کئے ہیں۔ یہ بات آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت (آزدارانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتائی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ اگست  میں شمال مشرق کے چار ریاستوں میں سیلاب کی صورت حال کاجائزہ لینے کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2000 کروڑ روپے کے سیلاب راحتی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں  سال کے دوران  بے پناہ سیلاب آیا تھا اور اسی دوران آنے والے مہینوں کے دوران سو فیصد سے زائدبارش ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور بچاؤ ، راحت اور باز آبادکاری کے کاموں میں بھی رکاوٹیں آئی تھیں۔

 ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ایسے حالات سے بچنے کے لئے سیلاب سے متعلق کارروائیوں کی نگرانی اور مستقبل کے  منصوبہ کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی  کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

ان کاموں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ دلچسپی لینے اور ترجیح دینے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیراعظم نے نہ صرف اس دن سے سیلاب کی صورت حال کاجائزہ لینا شروع کردیا تھا بلکہ انہوں نے ذاتی طور پر تازہ ترین صورت حال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کو فون بھی کیا تھا اور انہیں اہم مشورے بھی دئے تھے۔

آج صبح سکم کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ  جناب پی ڈی رائے نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں 24 نومبر 2017 کو  گینگٹاک میں منعقد ہونے والی‘‘ اسٹارٹ اپ کانفرنس’’ کی تیاریوں کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے وزارت ڈونر کے ذریعہ  دی گئی  مالی اور دوسری اہم امداد کے لئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سکم کے پاکیونگ بننے والا پہلا ہوائی اڈہ جلد از جلد پرواز کے لئے تیار ہوچکا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More