28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے مسقط میں سیاحت اور ثقافت کے بارے میں دوسری یو این ڈبلیو ٹی او /یونیسکو عالمی کانفرنس میں ہندستانی وفد کی قیادت کی

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت (آزادانہ چارج) اور  ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے   وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے   پائیدار ترقی پر  توجہ  کے ساتھ  سیاحت اور ثقافت  سے متعلق   یو این عالمی سیاحتی تنظیم /یونیسکو عالمی کانفرنس    میں ہندستانی وفد کی    قیادت کی۔ یہ دوسری  یو این ڈبلیو ٹی او یونیسکو  عالمی کانفرنس  گیارہ اور بارہ دسمبر   2017کو عمان کے راجدھانی شہر مسقط میں منعقد ہوئی تھی۔

سیاحت ، ثقافت اور پائیدار ترقی  کے بارے میں  وزارتی   مذاکرات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے  فطرت اور ہندستان کی ثقافتی وراثت  کا تحفظ کرتے ہوئے   پائیدار ترقی کے لئے  ہندستان کی اپروچ کو اجاگر کیا۔  اس کانفرنس کا   اپنا ایک ایجنڈا بھی تھا۔   یہ ایجنڈا  امن اور خوشحالی کے عنصر کے طور پر ثقافت اور سیاحت  ، سیاحت کا فروغ اور ثقافتی وراثت ، ثقافت اور  سیاحت کے تحفظ سے متعلق تھا۔  اس کانفرنس   میں 2030 کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔

مسقط میں ا پنے دورے کے دوران ڈاکٹر مہیش شرما نےثقافت اور سیاحت کے شعبے میں  ہندستان اور  عمان کے درمیان  تعاون   پر  باہمی مذاکرات بھی کئے۔ انہوں نے عمان کے سیاحت کے وزیر احم بن ناسیر بن حماد المہرزی سے ملاقا ت کی ۔  ہندستان اور عمان  کےد رمیان   سیاحت میں   تعاون پر   ایک مفاہمت نامے    کے جلد   اختتام سمیت   سیاحت کے شعبے میں  تعاون کا تبادلہ خیا ل کیا۔  انہوں نے کہا کہ     دونوں ملکوں کے درمیان   سیاحت کو   وسعت دینے کی  زبردست    گنجائش ہے۔  ہندستان کے ساتھ اپنی   واقفیت    اور بے تکلفی کی وجہ سے عما ن کے عوام طبی علاج     کے علاوہ بھی  ہندستان  آتے ہیں۔

 ڈاکٹر مہیش شرمانےعمان کے ثقافت  اور وراثت کے وزیر  جناب  سید   حطام بن طارق السعد  سے بھی ملاقات کی او ر دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو  وسعت دینے  کے طور طریقوں پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے   عمان کے  وزرا کی کونسل   کے  لئے  نائب وزیراعظم  سید فہد بن محمود الکے ساتھ  بھی  مختصر ملاقات کی۔  دونو ں ملکو ں کے وزیروں نے  ہندستان اور   عمان کے درمیان    اہم شراکت داری  کو وسعت دینے پر   توجہ    دی۔  کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹرمہش شرما نے ترکی کے ثقافت اور سیاحت کے  وزیر کے ایک اہم میٹنگ کی جہاں فریقین نے ہندستان اور ترکی کے درمیان   ثقافت اور سیاحت کےشعبوں میں آپسی   تعاو ن کے شعبوں کا پتہ لگانے کا ایک مشترکہ    کمیٹی   قائم کرنے سے اتفاق کیا۔

 عمان میں تقریباً  0.8 ملین  ہندستانی  رہتے ہیں۔ ہندستانی حکومت کی  بیرون ملک رہنے والے ہندستانی برادری کے لوگوں  کی فلاح وبہود کو فروغ دینے کے  عہد  کو دوہراتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے ایک استقبالیہ   میں ہندستانی  برادری کے لوگوں سے خطاب کیا جس کا اہتمام عمان  میں ہندستان کے سفیرجناب اندرا منی  کی طرف سے    ان کے اعزاز میں 12 دسمبر کو ہندستانی سفارتی خانہ میں کیاگیا ۔ اس موقع پر  جناب  مہیش شرما نے  سرمایہ کاری کے لئے   ہندستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت  کے ذریعہ فراہم کردہ  مواقع کا استعمال کرنے کے لئے  انہیں مدعو کیا۔ انہوں نے  2022 تک   ایک نئے ہندستان  کی تعمیر کے لئے مہم میں  شامل ہونے کے لئے بھی  ہندستانی برادری کی دعوت دی جس کا آغاز وزیراعظم جننا نریندر مودی نے کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More