34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 127ویں سالگرہ کے موقع پر مہو میں منعقدہ تقریب سے صدر جمہوریہ کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج مدھیہ پردیش کے مہو میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 127ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے مہو میں ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کے میموریل پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایسا کر کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند مہو میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی جائے پیدائش میں خراج تحسین پیش کرنے والے پہلے صدر جمہوریہ بن گئے ہیں۔

اس موقعے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں مرتب ہندوستان کے آئین کی سب سے بڑی خدمت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز کے یکساں حقوق فراہم کرنا ہے۔ اس بنیادی حق سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملی کے ہر ایک ہندوستانی باعزت زندگی گزارنے کا حقدار ہے۔  آئین نے حق رائے دہی کو متعارف کیا اور کسی بھی شہری کو بلا امتیاز ووٹ دینے کا حق دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دونوں حقوق غریبوں کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ تعلیم کی اہمیت کے ساتھ یہ دونوں حقوق آئین کی رو سے دیئے گئے دیگر حقوق کے مناسب استعمال کے لیے بہت اہم ہیں۔ ہمارا ملک جمہوری روایت سے چلتا ہے۔ انتخابات منعقد ہوتے ہیں، حکومتیں بنتی ہیں اور شہریوں کے مستقبل کے لیے کام ہوتے ہیں۔ لوگوں کو چیلنجوں اور مواقع کے سلسلے میں باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی جمہوری حقوق کے دانشمندانہ استعمال کی بھی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا آئین مقدس ٹیکسٹ ہے۔ اس  سے کمزور اور محروم طبقات کو اختیار حاصل ہوتا ہے تاکہ وہ ملک میں بلندی حاصل کر سکے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی کوششوں کو خراج تحسین ہے کہ آج ایسے طبقات کے لوگ جدید اور بہتر ہندوستان کی تعمیر میں اہم خدمات پیش کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ہندوستانی کی حیثیت سے ان کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ آج سبھی شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس جذبے کو عام کرے۔ مساوات اور بھائی چارہ سے ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ سبھی شہری باالخصوص نوجوانوں کو بھائی چارہ کے راستے پر چلنا چاہیے۔ جس کا راستہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمیں دکھایا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More