30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر اندر جیت سنگھ نے کوئلے کی وزارت کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی؛  ڈاکٹر اندرجیت سنگھ (کے ایل 1985) نے کو  شاستری بھون واقع نئی دلی میں صبح کے وقت کے وزارت کوئلہ کے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر کوئلے کی وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر اندرجیت سنگھ نے وزارت میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا ہے جو اس سال 30 اپریل کو جناب سشیل کمار (آئی اے ایس 1982: یوپی) کے سبکدوش ہوجانے کی وجہ سے خالی ہوگیا تھا۔ اس دوران پوری مدت میں کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب انل جی مکھم (آئی اے ایس 1985: جی جے) بطور کوئلہ سکریٹری اس عہدے کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔

وکئلہ سکریٹری مقرر کیے جانے سے قبل ، ڈاکٹر اندرجیت سنگھ کابینہ سکریٹریٹ میں سکریٹری (تال میل) کے طور پر تعینات تھے۔ ڈاکٹر سنگھ اقتصادیات میں پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔ ماضی میں موصوف مرکز میں  وزارت تجارت، ایم این آر ای اور ریاستی کیڈر کے تحت دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More