30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چینج آف گارڈ کی تقریب سات اکتوبر سے اتوار کے روز منعقد کی جائے گی ،جو سنیچر کے روز بھی جاری رہے گی

Urdu News

نئی دہلی ۔خراب موسمی حالات کی وجہ سے معطل کی جانے والی چینج آف گارڈ کی تقریب  اب سات اکتوبر 2018  سے  اتوار کے روز منعقد کی جائے گی ۔ یہ تقریب سات اکتوبر 2018سے 14 نومبر 2018 تک  ساڑھے پانچ بجے سے  چھ بج کر دس منٹ تک جاری رہے گی اور ساڑھے چار بجے سے پانچ بج کر دس منٹ تک   (15 نومبر 2018 سے 14 مارچ  2019 تک) جاری رہے گی۔

          چینج آف گارڈ کی   یہ تقریب  ہرسنیچر کے رو ز بھی اپنے حقیقی اوقات یعنی دس بجے سے دس بج کر40  منٹ (15 نومبر 2018 سے 14 مارچ 2019 تک ) اور 15  مارچ  سے 14 نومبر  تک  آٹھ بجے سے آٹھ بج کر 40  منٹ تک جاری رہے گی۔

          واضح ہوکہ چینج آف گارڈ دراصل ایک فوجی روایت ہے ، جو صدر جمہوریہ کے محافظ دستے (پریذیڈنٹس باڈی گارڈ ) اور فوج کے گارڈ کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے ۔40  منٹ تک جاری رہنے والی چینج آف گارڈ کی یہ تقریب فوجی براڈ  بینڈ کی طر ز’’ ماں تجھے سلام ‘‘  کے ساتھ جے پور کالم کی پشت سے صدر جمہوریہ کے محافظ دستے   کی آمد سے  شروع ہوتی ہے ۔دوسری طرف آر می گارڈ کا محافظ دستہ  اور نئے گارڈ پرانے محافظ (گارڈ) کی جگہ لیتے ہیں ۔ یہ تقریب صدر جمہوریہ کے محافظ دستے   کے ذریعہ قومی ترانے کی دھن پرراشٹر پتی بھون کی طرف روانگی پر تمام ہوتی ہے۔

          چینج آف گارڈ کی یہ تقریب دیکھنے کے لئے ایک لنک کے ذریعہ  ویب سائٹ پر آن لائن بھی دی جاسکتی ہے۔  یہ ویب سائٹ یہ ہے :

https://rb.nic.in/rbvisit/rbvisit_cog.aspx. تاہم نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں  وہ شخص بھی  چینج آف گارڈ کی یہ تقریب دیکھ سکتا ہے ،جس کے پاس سرکار کا جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ ہوگا۔اس کے لئے داخلہ راشٹر پتی بھون کے گیٹ نمبر 2 یا 37 سے ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More