31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھٹی آر سی ای پی وزارتی میٹنگ کا سنگاپور میں آغاز

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت  اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو چھٹی آ رسی ای پی وزرائے تجارت کی میٹنگ میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو آج سنگاپور میں شروع ہوئی۔

وزیر موصوف 10 آسیان ملکوں اور 6 آسیان ایف ڈی اے ساجھیداروں یعنی بھارت، چین ، جاپان، کوریا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ملکوں پر مشتمل میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ میٹنگ 30 اور  31 اگست 2018 کو منعقد ہورہی ہے۔ بھارت تعمیری طور پر آ ر سی ای پی مذاکرات میں مصروف رہا ہے جس کا مقصد اعلیٰ معیاری  متوازن اور  شمولیت والے نتائج کے تئیں کام کرنا ہے تاکہ رکن ممالک کے احساسات اور مفادات   پر غور کیا جاسکے ۔ میٹنگ کے دوران وزراء آر سی ای پی  کی تجارتی مذاکراتی کمیٹی  کی رہنمائی کرے گی تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

یکم ستمبر 2018 کو جناب سریش پربھو چھٹی مشرقی ایشیاء اقتصادی وزراء کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جس میں 10 آسیان ملکوں اور بھارت ،چین، امریکہ ، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت آسیان کے 8 مذاکراتی ساجھیدار  شرکت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران وزراء موجودہ عالمی اقتصادی صورت حال پر غور وخوض کریں گے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو ضابطوں کی بنیاد پر فروغ دینے اور عالمی اقتصادی نظام کے استحکام اور مؤثر کارکردگی میں اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے بعد پندرھویں بھارت-آسیان اقتصادی وزراء کی میٹنگ (اے ای ایم) کا انعقاد ہوگا جس میں بھارت اور آسیان کے درمیان موجودہ تجارت کی سطح اور اقتصادی تعلقات  کا جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران بھارت کے کامرس کے وزیر باہمی فائدے کے لئے ایف ٹی اے کے استعمال میں اضافہ کرنے کی خاطر  بھارت-آسیان آزاد تجارتی معاہدے کی جائزہ میٹنگ شروع کرنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔

آسیان دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانے والی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور بھارت کے لئے وسیع تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ آسیان 2017-18  میں بھارت کی دوسری سب سے بڑی ساجھیدار رہی ہے اور  باہمی تجارت 81.33 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، جو  بھارت کی دنیا کے ساتھ تجارت کا 10.58 فیصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More