34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھتیس گڑھ میں اسٹارٹ ا پ انڈیا، یاترا کا آغاز

Urdu News

اسٹارٹ اپ انڈیا یاترا کا آغاز رائے پور میں 30 جولائی کو ہوا۔ طلبا نے بڑی تعداد میں رائے پور میں منعقدہ بوٹ کیمپ کے لئے  درج رجسٹر کرنے کےلئے قطار بنائی۔31 جولائی کو یہ یاترا، گورنمنٹ انجینئرنگ کالج واقع بلاسپور میں منعقد ہونے والے دوسرے بوٹ کیمپ کے لئے بلاسپور وانہ ہوگی۔ اسٹارٹ اپ انڈیا وین، چھتیس گڑھ کے دیگر شہروں مثلاً کوربا، کوریا، سرگجا، جیش پور، رائے گڑھ، بلودا بازار، درگ، راج نند گاؤں، بالود، دھم تاری، کانکیر، کونڈا گاؤں، جگدل پور اور دانتے واڑہ بھی جائے گی اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالجوں اور پالی ٹیکنک اداروں میں بوٹ کیمپ لگائے گی۔

اسٹارٹ اپ یاترا وین متعلقہ افراد کے لئے سہولتوں سے آراستہ و پیراستہ ہے تاکہ اسٹارٹ اپس  اپنے نظریات  و خیالات کو فروغ دے سکیں۔ یہ بوٹ کیمپ ایسے ہوں گے جن میں  اسٹارٹ اپ انڈیا کے بارے میں پریزینٹیشن دکھائے جائیں گے اور چھتیس گڑھ اسٹارٹ اپ پالیسی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کے بعد وسیع پیمانے پر نظریات و خیالات سے متعلق ورکشاپوں کو انعقاد کیا جائے گا۔ منتخبہ اور سرفہرست نظریات و خیالات اور اسٹارٹ اپس کے لئے گفت و شنید کے اجلاسات بھی منعقدہ ہوں گے۔ توقعاتی صنعت کاروں کو، اس یاترا میں شرکت کے لئے اپنے آپ کو درج ذیل ویب سائٹ پر درج رجسٹر کرانا ہوگا۔www.startupindiahub.org.in ۔

اسٹارٹ اپ انڈیا یاترا، اس سے پہلے گجرات، اترپردیش، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں منعقد ہوچکی ہے اور اب یہ یاترا چھتیس گڑھ میں منعقدہ ہورہی ہے۔

اپنے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شہروں اور قصبات میں روزگار کی فراہمی کو فروغ دینے کی غرض سے، اسٹارٹ اپ انڈیا نے ، اسٹارٹ اپ انڈیا یاترا کا آغاز اس طرح کیا ہے کہ ایک مہینے میں ایک ریاست پر احاطہ کرلیا جائے۔ یاترا کے تحت بوٹ کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں طلبا کو کاروباری منصوبہ بندی کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک پچ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس تقریب کے دوران نظریات و خیالات مدعو کئے جاتے ہیں۔ منتخبہ کاروباری نظریات کو ریاست کی نگرانی کرنے والے انکیوبیٹروں میں پروان چڑھایا جاتا ہے۔ بوٹ کیمپوں کے توسط سے اس یاترا کے ذریعہ ملک بھر کے 40 اضلاع کے مجموعی 19 ہزار طلبا نے استفادہ کیا ہے اور  90 سے زائد کو ریاستی حکومت کی جانب سے انکیوبیشن کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا پہل قدمی حکومت ہند کی پہل قدمی ہے جس کا مقصد ملک میں اختراع کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط اسٹار اپ اِکو نظام تشکیل دینا اور ہونہار صنعت کاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس مشن سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اس پروگرام  کے تحت 10999 اسٹارٹ اپس کی جانب سے رجسٹریشن کرایا جاچکا ہے اور اس کے نتیجے میں 109869 افراد کو روزگار حاصل ہوچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More