38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس کی خاص تقریب دہرہ دون میں منعقد کی جائے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس (آئی ڈی وائی-2018) کی خاص تقریب 21 جون 2018 کو دہرہ دون، اتراکھنڈ میں منعقد کی جائے گی۔

وزارت آیوش کے سکریٹری جناب وید راجیش کوٹیچا نے اعلان کیا کہ 21 جون 2018 کو چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس کے عوامی مظاہرے (خاص تقریب) کے لئے دہرہ دون (اتراکھنڈ) کو منتخب کیا گیا ہے۔

جناب کوٹیچا اس شاندار تقریب کے سلسلے میں تیاریاں شروع کرنےکے لئے دہرہ دون میں ہیں۔ اس سلسلے میں جناب کوٹیچا اور متعلقہ جوائنٹ سکریٹری نے دہرہ دون میں چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس کے یوگا کے عوامی مظاہرے کی تقریب کے انعقاد کیلئے مختلف انتظامات کے بارے میں بات چیت کرنے کے واسطے اتراکھنڈ حکومت کے چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More