31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچاسی لاکھ دودھ دینے والے مویشیوں کی نشاندہی اور ان سے متعلق اعداد و شمار آئی این اے پی ایچ ڈیٹا بیس پر اَپ لوڈ

85 लाख दूधारू पशु चिन्हित और उनके डाटा आईएनएटीएच डाटा बेस में अपलोड
Urdu News

نئی دہلی،  بوون پروڈکٹی وٹی یعنی گایوں، سانڈوں اور بیلوں کی پیداواریصلاحیت سے متعلق قومی مشن کے تحت پشو سنجیونی اسکیم کا حکومت نے نومبر 2016 میں آغاز کیا تھا۔ 300 ملین چوپایوں اور بھینسوں میں سے 88 ملین دودھ دینے والے مویشیوں کی نشاندہی پولی یوری تھین ٹیگ کا استعمال کرکے کی جارہی ہے اور انہیں 12 عدد کا منفرد شناختی (یو آئی ڈی) نمبر دیا جارہا ہے۔ ان نشاند زد مویشیوں سے متعلق ڈیٹا (اعداد و شمار) جانوروں کی صحت و پیداواریت سے متعلق اطلاعاتی نیٹ ورک (آئی این اے پی ایچ) کے ڈیٹا بیس پر اَپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ اب تک 85 لاکھ دودھ دینے والے مویشیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان سے متعلق ڈیٹا آئی این اے پی ایچ ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

پشو سنجیونی مویشیوں کی بیماری کے کنٹرول اور پھیلاؤ، مویشیوں کے سائنسی بندوبست، پیداوار اور پیداواریت میں اضافے، مویشیوں اور مویشیوں سے متعلق مصنوعات کے میعار کو بہتر بنانے، مویشیوں اور مویشیوں سے متعلق مصنوعات کی تجارت میں اضافے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More