37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خراب موسم اور بار بار کی خشک سالی، عوام، نباتات اور حیوانات کی زندگی کو یکساں طورپر متاثر کررہے ہیں:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے آب و ہوا کی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور انتہائی خراب موسمی حالات، جیسے اہم مسائل کا حل تلاش کرنے کی سائنسدانوں اور محققین سے اپیل کی ہے تاکہ دنیا نامساعد حالات سے نمٹنے کے لئے بہتر ڈھنگ سے تیار ہوسکے۔

ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی کے قریب واقع نیشنل ایٹموسفیئرک لیباریٹری(این ا ے آر ایل) کے سائنسدانوں اور نوجوان محققین کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم اور آب وہوا ہرگزرنے والے دن کے ساتھ نیا چیلنج پیش کررہا ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ ‘‘ہمیں گلوبل وارمنگ اور خراب موسم ، سمندری طوفان، آندھی طوفان  ، موسلا دھار بارش اور سوکھے کی شکل میں اس کے اثرات سے دو چار ہورہے ہیں۔ بدلتے ہوئے موسم اور آب وہوا کی تبدیلی کے طریقوں سے ہماری زراعت اور معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔’’

موسمی حالات  کی وجہ سے پیدا ہونے والی پانی کی قلت، ندیوں کے سوکھنے، آلودگی میں اضافے،آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے متعدد جانوروں، پیڑ پودوں کی قسموں کی بقا کو لاحق شدید خطرات  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور محققین کے لئے یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ وہ ان مسائل کا حل فوری طور پر تلاش کریں۔

ہندوستان کے موسم حالات  کے لئے موزوں  آب وہوا سے متعلق اعلیٰ معیار کے اعداد وشمار پیدا کرنے کے لئے جدید ترین مشاہداتی آلات پر کام کرنے کے لئے سائنسدانوں پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان سے ادھر ادھر سے اعداد وشمار پر انحصار کرنے کی بجائے صحیح صحیح جائزے اور پیشگوئی کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مختلف نمایاں ماحولیاتی ژون اور عالمی ماحولیاتی رجحان سے متعلق ان کے موازنے کی ضرورت کے لئے ہمارے لئے موزوں طویل مدتی  بنیاد پر مبنی ترجیحی مطالعات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین پیرس معاہدے کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنوینشن  کے قیام سے لے کر آب و ہوا سے متعلق منصوبہ عمل کی تیاری میں ہندوستان سرگرم رکن رہا ہے۔جناب نائیڈو نے کہا کہ آب ہوا کی منصوبہ عمل میں مفید تعاون کے لئے پورے ملک سے اور دنیا سے معیاری سائنسی اعدادو شمار حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

تجرباتی ماحولیاتی سائنس اور اعدادو شمار (شماریات) کے لئے عالمی پیمانے کا تجربہ گاہ قائم کرنے کے لئے اسرو(آئی ایس آراو) اور محکمہ خلاء کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  ملک کے طول وارض میں  پھیلے ہوئے غیر فعال مشاہداتی مراکز میں ماحولیاتی اہم آب و ہوا  والے علاقوں میں اسی قسم کے ماحولیاتی تحقیقاتی ادارے قائم کرنے کے بارے میں کہا۔

کم عمری سے ہی سائنسی رجحانات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے این اے آر ایل سے اسکول کے طالبات کے فائدے کے لئے سہل طریقے میں ماحولیاتی سائنس سے متعلق لٹریچر شائع کرنے کے لئے کہا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے آب وہوا کی تبدیلی سے لے کر انسداد غریبی تک کے مختلف چیلنجوں کا حل تلاش کرنے اور صحیح صحیح ماحولیاتی اور موسمی حالات سے متعلق سائنسدانوں  سے پیشگوئی پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔

نیشنل ایٹموسفیئرک ریسرچ لیباریٹریز(این اے آر ایل)  حکومت ہند کے محکمہ خلاء سے فنڈ حاصل کردہ ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے۔این اے آر ایل، ماحولیاتی سائنس کے شعبے میں مصروف ایک بنیادی اور اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے۔

این اے آر ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے پترا، انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی وی سی شرما، متعدد سائنسدان اور محققین ، نیز دیگر معززین  بھی اس موقع موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More