37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پوشن ابھیان کے تحت آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس کی اعزازی تنخواہ میں اضافے سے خدمات فراہم کرانے میں بہتری آئے گی: مینکا سنجے گاندھی

Urdu News

نئی دہلی، میں احسان مند ہوں کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی پیش پیش رہ کر پوشن ابھیان کی قیادت کر رہے ہیں۔حقیقت میں یہ ان کی ہی سوچ تھی کہ  جب تک ہم تغذیے کی  کمی کو جڑ سے ختم  نہیں کرتے  اور اسے ایک جن آندولن میں بدلنے کی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہماری کوششیں  بے کار ہیں۔

گذشتہ چار سال کے دوران ہم ایسے مسائل یکجا کرتے آئے ہیں تا کہ سوئے تغذیہ کے خلاف نبردآزمائش مشن کے طریقے  پرشروع کی جا  سکے۔ پہلا پہلو جس سے ہمیں نمٹے وہ آئی سی ڈی ایس پروگرام کے فیض پانے والوں کے لئے روزانہ لاگت کے ضابطوں میں اضافہ تھا۔ دوسرا پہلو یہ تھا کہ آنگن واڑی خدمات کا تکنیک پر مبنی حقیقی نگرانی  کا نظام اپنانا تھا۔ تیسرا پہلو یہ تھا کہ ہم نقلی فیض پانے والوں کی شناخت کریں اور ان کا خاتمہ کریں، جو ایک جاری عمل ہے ۔ ہم نےپہلے ہی لگ بھگ ایک کروڑنقلی  فیض پانے والوں کا اس نظام سے صفایا کر دیا ہے۔ چوتھے اہم پہلو کا آج  وزیراعظم کی طرف سے اعلان کیا گیا، جوآنگن واڑی ورکروں کی اعزازی تنخواہوں میں  اضافے کی  طویل عرصے سے جاری  مانگ کے سلسلے میں تھا۔ آنگن واڑی ورکروں اور آنگن واڑی ہیلپرس کی اعزازی تنخواہ میں موجودہ رقم سے بڑھا کر  ڈیڑھ گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔آنگن واڑی ورکرس کو اب تین ہزار روپے کے بجائے 45 سو روپے  دیئے جائیں گے۔ منی آنگن واڑی ورکر  کو 2250 روپے کی جگہ 3500 روپے دیئے جائیں گے اور آنگن واڑی ہیلپر 1500 روپے کے  بجائے 2250 روپے ماہانہ حاصل کریں گے۔ اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور فرنٹ لائن ورکروں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے میں بہتری آئے گی۔ اور پوشن ابھیان کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ان اقدامات کے ساتھ ہم نے پوشن ابھیان شروع کیا ہے اور ہم  سبھی نشان زد فیض پانے والوں کے لئے اچھی ، صحت مند اور صاف ستھرے تغذیئے کے پیغام کو لے جا رہے ہیں۔ میں  کابینہ کے اپنے ساتھیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پوشن ابھیان میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہم  خواتین اور بچوں کی بہبود ، صحت ، دیہی ترقی ، قبائلی امور ، ایچ آر ڈی ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارتوں  کی بنیادی سطح پر سرکاری خدمات  کو یکجا کر رہے ہیں اور ان تمام کوششوں کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ بچوں کی صحت اور بہبود حکومت کی سب سے  اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More