37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پوری دنیا کو دہشت گردی کے مضمر نتائج کا تجربہ ہوا ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو مضمر نتائج کا   تجربہ ہوا ہے اور پوری دنیا دہشت گردی سے پوری طرح واقف ہے ۔ جناب نائیڈو  آج یہاں  بارڈر سیکورٹی فورس  (بی ایس ایف) کے 52 ویں یوم تاسیس  پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔   اس موقع پر   بی ایس ایف  کے  ڈائریکٹرجنرل جناب کے کے شرما اور دیگر  معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ   بی ایس ایف کے  جوانوں  کی طرف سے  ایک زبردست پریڈ  کے دوران  ڈسپلن  اور  جسمانی فٹنیس کا مظاہرہ کیا گیا ۔ انہوں نےمزید کہا کہ سبھی جوانوں نے اپنی تیاریوں اور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ     ا ن کی خدمات مثالی ہیں اور  ملک  ان پر فخر کرتا ہے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ     بی ایس ایف کے جوان  راجستھان کے  ریتیلے   علاقوں  ، صحراؤں ، کشمیر کی برفیلی چوٹیوں اور گجرات کے   رن کے  پھسلنے والے علاقوں میں  انتہائی مشکل  صورتحال میں سرحدوں پر    چوکس رہتے ہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ    امن  قائم کرنے  کے مشن میں ان کا  اہم رول ہے اور وہ    کھیلوں میں  بھی    کامیابی سے   اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور  سماجی فلاح و بہبود کے پروگرام میں  بھی آگے آگے رہتے ہیں۔ یہ سبھی چیزیں انہیں    منفرد بناتی ہیں۔     یہ کہنا درست ہوگا کہ ہم    جس وقت سوتے ہیں  اس وقت وہ   جاگتے ہیں ۔

نائب  صدر جمہوریہ نے کہا کہ     ہندستان کی  ڈیفنس کی پہلی لائن   کے طور پر کام کرنا    ،   بی ایس ایف  عملے  نے   ڈیوٹی کے  دوران  اپنی  عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ     اس فورس کے کھاتے میں دو ہزار سے زیادہ بہادری کے تمغے ہیں اور    یہ قربانی  اور یہ عزت و احترام    ہمارے ملک کی وراث ہے جس پر ملک کو فخر ہے ہم اپنے   ان جوانوں کو سلام  پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کے  دوران عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ  ہماری ایک قدیم ثقافت ہے اور ہم  نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا  ۔ ہندستان اپنی ثقافتی وراثت کے لحاظ سے بہت مضبوط ہے اور اس کا مقصد    سبھی انسانوں کی بھلائی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان اپنے  سبھی پڑوسیوں کے ساتھ ا پنے تعلقات اچھے کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا ایک پڑوسی     اپنی سرزمیں سے بیجا دراندازی کرکے   مسائل کھڑا  کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ    پڑوسی   ملک   دہشت گردی سےنمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہا ہے اور وہ   اس دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرتےہیں   اور اسے فروغ دیتے ہیں۔    دہشت گردی کا خطرہ  دنیا کے    ہر ملک کو   ہے    جس کا اس نے تجربہ بھی کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    دہشت گردی کا   کوئی مذہب یا   ذات  نہیں ہوتی ا ور   اچھے دہشت گرد یا برے دہشت گرد   کچھ نہیں ہوتے۔  انہوں نے مزید کہا کہ    دہشت گردی پوری انسانیت کی دشمن ہے اور پوری دنیا یہ سمجھتی ہے  اور  اقوام متحدہ کے ذریعہ  سخت اقدامات کے ذریعہ     اسے  ختم کرنے  کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں  دوسروں کے ساتھ   کسی مسئلے کا  سامنا نہیں۔ اگر سرحد پر  کشیدگی ہوگی تو   ترقی پر  توجہ  نہیں دی جاسکے گی    ۔ ترقی کے لئے  امن ضروری ہے اور اچھی حکمرانی ملک کو آگے بڑھاتی ہے۔

پیارے ساتھیو! آپ کے فرض کے جذبے  ، بہادر ی اور تندہی  کو سلام کرتا ہوں ،  ملک جانتا ہے آپ کی زندگی مشکل ہے ، آپ کی راہیں  سخت اور آپ کی زندگی  ایثار اور قربانی   زندہ مثال ہے۔   آپ کی یہ    قربانی کروڑوں  ہندستانیوں کو  امن ، سکون فراہم کرتا ہے اور   ملک کی ترقی کو رفتار دیتا ہے۔  ملک کی طرف سے میں آپ کو یقینی دلاتا ہوں کہ آپ  جذبے سے    اپنا فرض نبھائیں ملک آپ کے   تئیں اپنا  فرض نبھائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More