27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی پہلی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، 27 نومبر 2017 کو تشکیل دیے گئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں واقع نارتھ بلاک میں ہوئی۔ میٹنگ کا انعقاد جناب این کے سنگھ کے زیر صدارت ہوا اور اس میں کمیشن کے سبھی دیگر اراکین جیسے جناب شکتی کانت داس اور ڈاکٹر اروپ سنگھ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جزو وقتی رکن ڈاکٹر اشوک لاہری اور ڈاکٹر رمیش چند بھی شریک ہوئے۔

کمیشن نے صدر جمہوریہ ہند کے حکم نامے اور 27 نومبر 2017 کو وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں پندرہویں مالیاتی کمیشن کے لئے مقررہ دائرۂ کار کے تعلق سے ابتدائی تبادلۂ خیال کیا۔

کمیشن کو اس بات کا ادراک تھا کہ اسے وسیع دائرۂ کار تفویض کیا گیا ہے، جس پر معقول طریقے سے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے یہ محسوس کیا گیا کہ سبھی حصص داروں بشمول مرکزی حکومت کی متعدد وزارتوں، سبھی ریاستی حکومتوں، بلدیاتی اداروں، پنچایتوں اور ہر ریاستی حکومت کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تیزی کے ساتھ صلاح و مشورے کا آغاز کیا جائے۔

کمیشن نے اس بات کو تسلیم کیا کہ کمیشن کے دائرۂ کار سے معقول طریقے پر عہدہ برآ ہونے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ تجزیاتی مقالات، اندرون ملک اور بیرون ملک اہم ریسرچ اداروں کے جائزوں کو پیش نظر رکھا جانا چاہئے۔

کمیشن تعلیمی اداروں سے اِن پٹ لینے اور نمایاں تھنک ٹینکوں اور ڈومین نالج کے ماہرین کے ساتھ تعامل  کا خواہش مند نظر آیا۔

کمیشن نے نئی دہلی میں جن پتھ پر واقع جواہر ویاپار بھون میں اپنا دفتر قائم کرنے کو منظوری دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More