37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے مال گاڑیوں اور مسافرگاڑیوں کے چلانے کا عمل

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کی وزارت نے ایک سال کی میعاد کے ساتھ سیکریٹریز کے ایگ گروپ کی تشکیل کی ہے، تاکہ ہندوستانی ریلویز کے پورے نیٹ ورک میں پرائیویٹ  مسافر ٹرینوں کے آپریٹروں کو عالمی درجے کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دی جاسکے۔ گروپ آف سیکریٹریز کی اب تک تین میٹنگیں ہوئی ہیں۔ مال گاڑیوں کے سلسلے میں متعدد سرمایہ کاری اسکیمیں ، آٹوموبائل فریٹ ٹرین آپریٹرز (اے ایف ٹی او) اسکیم، لبرالائزڈ ویگن انویسٹمنٹ اسکیم(ایل ڈبلیو آئی ایس)، اسپیشل فریٹ ٹرین آپریٹراسکیم(ایس ایف ٹی او) اور عام مقصد کے لئے ویگن انویسٹمنٹ اسکیم (جی پی ڈبلیو آئی ایس)کو متعارف کرایا ہے، تاکہ گاڑیوں کے ڈبوں کی خریداری میں نجی کمپنیوں کی شراکت داری ہو سکے، تاہم ان مال گاڑیوں کے چلانے کا عمل اب بھی پوری طرح ہندوستانی ریلویز کے پاس ہی ہے۔

شراکت داری پالیسی کے مختلف ماڈلوں مثلاً غیر سرکاری ، ریلوے، مشترکہ ملکیت، بلٹ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر، صارفین فنڈنگ اور اجرت کے تحت ریلوے لائنوں کی تعمیر اور اس کے رکھ رکھاؤ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کو اجازت فراہم کی گئی ہے۔ان تمام اسکیموں میں گاڑیوں کے آپریشن اور سیفٹی کے سرٹیفکیشن کی پوری ذمہ داری ہندوستانی ریلویز کے پاس بدستور ہے۔ البتہ مخصوص سہولتوں مثلاً صفائی ستھرائی، ادائیگی والے بیت الخلاؤں کا استعمال ، آرام کے لئے کمروں اور پارکنگ کی آؤٹ سورسنگ  ضرورت کے موافق کی جاتی ہے، تاکہ ریلوے کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں میں مزید بہتری لائی  جاسکے۔کسی بھی طرح کی کمی کی صورت میں کانٹریکٹ کے مطابق ازالے کا میکنزم اپنایا جاتا ہے۔

ریلویز اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More