36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پروازوں میں وائی فائی سہولت

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے بھارتی سرزمین میں آنے جانے والے تجارتی طیاروں میں وائی فائی کے استعمال کی اجازت دینے کی تجویز رکھی ہے۔ان طیاروں میں وائی فائی خدمات فراہم کرنے کی تجویز کی خاطر بھارتی ٹیلیگراف قانون 1885 اور اس کے تحت بنائے گئے انڈین ٹیلی گراف رولز میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے سکریٹریوں کی کمیٹی کو پہلے ہی ایک تجویز بھیجی ہے جس میں پروازوں میں صوتی، ڈاٹا اور ویڈیو خدمات کی کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

فی الحال پروازوں میں وائی فائی انٹرٹینمنٹ سسٹم ایک آزاد نظام ہے اور یہ طیارے کے کنٹرول نظام سے منسلک نہیں ہے، جس سے طیارے کے آپریشن محفوظ رہتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More