26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وی او چدمبرنار پورٹ ٹرسٹ اور ٹنگیڈکو نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کی

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ،وی او چدمبرنارپورٹ اپنی کوئلے کی دونوں جیٹیوں یعنی جیٹی نمبر-1اور جیٹی نمبر-2کی صلاحیتوں کو 6.25ایم ٹی پی اے سے بڑھا کر24ایم ٹی پی اے تک لے جانے کیلئے کمربستہ ہے۔ اس سلسلے میں وی او سی پی ٹرسٹ نے تمل ناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ(ٹی اے این جی ای ڈی سی او)کےساتھ مذکورہ کوئلہ جیٹی ایک-1اور 2 کی صلاحیت بڑھانے کیلئے آج یہاں نئی دلی میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جہاز اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری اور بجلی، تدارک اور آبکاری کے وزیر حکومت تمل ناڈو جناب پی تھنگا منی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے دونوں اداروں یعنی ٹی اے این جی ڈی ڈی سی او اور وی او سی پی ٹی کو فائدہ ہوگا۔ اس معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد مذکورہ دونوں جیٹیوں سے ہونے والا کوئلہ نقل و حمل زیادہ مؤثر طریقے سے زیادہ مقدار میں انجام دیا جا سکے گا اور اس طریقے سے لاگت میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس قدم سے بجلی کی کم لاگت کےساتھ پیداوارممکن ہو سکے گی، جو صنعتی ترقی کیلئے بہت مفید ثابت ہوگی۔

مذکورہ کوئلہ جیٹیوں میں مجوزہ اصلاح کے بعد ٹی اے این جی ای ڈی سی او آنے والے نئے بجلی پلانٹوں کے لئے جو تمل ناڈو کے اُپّور اور کالاہانڈی اضلاع میں قائم کئے جانے ہیں اضافی مقدار میں کوئلہ کارگو ہینڈل کرسکے گا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تکنیکی رکھ رکھاؤ اور ہینڈنگ سازوسامان کی مدد سے گاڑیوں کا آنا جانا بہت آسان ہو جائےگا، کیونکہ اس سلسلے میں جہاز سے مال اتارنے کیلئے دو اَن لوڈرس ، جن میں سے ہر ایک کی کم سے کم صلاحیت 2 ہزار ٹی پی ایچ کی ہے اور 4 ہزار ٹی پی ایچ کے کنویئرنظام کا اضافہ ہوجائےگا۔مال کےرکھنے اور اٹھانے کی صلاحیت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے میں آنے والی اصلاح کی وجہ سے درکارسازوسامان کی لاگت کم ہو جائےگی۔اس کے نتیجے میں ٹی اے این جی ای ڈی سی او بندرگاہ کی خدمات کا استعمال زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکےگا۔ کیونکہ ٹی اے این جی ای ڈی سی او کے ٹیوٹی کورین پلانٹوں کو نیشنل گرڈ سے مربوط کیاجارہا ہے۔ لہذا اس کے نتیجے میں بجلی کی جو نئی صلاحیت حاصل ہوگی، وہ کم لاگت پر اضافی بجلی فراہم کرائے گی، جس سے صنعتی ترقی اور روزگارکو بڑھاواملےگا۔

واضح رہے کہ مذکورہ پروجیکٹ منسٹری اور جہازرانی کی وزارت کے تحت پروجیکٹ اُنّانی کا نتیجہ ہے، جس کے تحت غیر مصروفِ عمل قومی بندرگاہوں کے مضمرات کا مطالعہ عمل میں لایا گیا تھا تاکہ کوئلہ نقل و حمل کی دونوں جیٹیوں کی مال لادنے اور اتارنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دونوں جیٹیوں کو اصلاح کے عمل کے تحت لانے کیلئے درکار تخمینہ لاگت 800کروڑروپے کی ہے۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کے مطابق سب سے پہلے کوئلہ جیٹی نمبر -1کو 24مہینوں کی مدت میں بہتر بنایا جائےگا اور 300 میٹرلمبی اور 25میٹر چوڑی کوئلہ جیٹی نمبر -1کی نئی جیٹی تیار کی جائے گی اور موجودہ سی جے -1، سی جے -2کی مرمت اس کے بعد کی جائے گی۔ اس اَپگریڈیشن سے وی او سی بندرگاہ کوکوئلہ نقل و حمل کے معاملے میں اپنی سرکردہ حیثیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر وی او چدمبرنارپورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب ایس اننتھ چندر بوس اور ٹی اے این جی ای ڈی سی او کی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر(ڈاکٹر ایم سائی کمار نے نئی دلی میں اپنے دستخط کئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More