25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وپاسنا ہمارے ذہن اور جسم کو صاف کرنے کا موثر طریقہ ہے:صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی؍ ،صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج ناگپور کے کامٹی میں ڈریگن پیلیس ٹیمپل وپاسنا میڈیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وپاسنا مراقبے یا میڈیٹیشن کی ایک تکنیک ہے جو بھگوان بودھ نے ہمیں سکھائی تھی، جو ہمیں اپنے باطن سے رابطہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہمارے ذہن اور جسم کو صاف کرنے کا ایک موثر طریقہ ہے اور ہمیں جدید طرز زندگی کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتا ہے۔اگر اس پر درست طریقے سے عمل کیا جائے تو یہ ایسے ہی فائدہ مند ہے جس طرح کچھ دوائیں ہمیں فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اس طر ح وپاسنا مراقبے کی ایک تکنیک ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لئے بھی فائدہ مندہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی طرح وپاسنا کو بھی کسی مخصوص مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے، بلکہ یہ تمام انسانیت کی بہبود کے لئے ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما بدھ کے فلسفے کا عکس ہمارے آئین میں بھی نظر آتا ہے۔ خاص طورپر برابری ، بھائی چارےاور سماجی انصاف کے اصولوں میں۔ہمارے آئین کے معمار ڈاکٹری بی آر امبیڈکر نے کہا تھا کہ جمہوری نظام کی ستائش ہمارے قدیم بھارت میں موجود تھی اور اس کی جڑیں ہمارے ملک میں عہد قدیم سے ہی پیوست ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے جمہوری روایات کی مثال پیش کی جو بودھ سنگھا ؤں میں مستعمل تھی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سماجی تبدیلی بھگوان بدھ کے فلسفے کا مرکز تھی ، جس سے بعد کی کئی صدیوں تک سماجی اصلاح کی تحریکوں نے سبق حاصل کیا ۔اس طرح کی تحریکیں مہاراشٹر میں بھی چلائی گئیں اور ان کو مثال بناتے ہوئے بھارت کے دوسرے حصے میں بھی، خاص طورسے 19 ویں اور20 ویں صدی میں ، سماجی اصلاح کی تحریکیں چلائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے غیر محفوظ دور میں بھگوان بدھ کا عدم تشدد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام انتہائی اہم ہے۔ اس سے پہلے دن میں صدر جمہوریہ نے دیکشا بھومی شرائن کا دورہ کیا اور بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More