33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ون ٹی ایس بحری جہاز کا دورۂ جکارتہ ، انڈونیشیا

Uncategorized

نئیدہلی۔ ؍اکتوبر۔ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز تیرسجاتا ، شرڈول  اور آئی سی جی ایس سارتھی ، 18 سے 22 اکتوبر 2017 تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ   کے دورہ پر ہے۔اس دورے کا مقصد تربیت یافتگان کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز کی غیرملکی سمندر میں کارکردگی  سے ہم آہنگ کرنا، بندرگاہ سے روشناس کرنا اور دو ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ یہ بحری جہاز جنوبی بحری کمان ، جس کا ہیڈ کوارٹر کوچی میں ہے، کے تحت ہندوستانی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن  سے تعلق رکھتے ہیں۔  اس بیڑے میں اندرون ملک تیار بحری جہاز شامل ہیں جن کے نام ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز تیرسجاتا،  شرڈول، ہندوستانی ساحلی محافظ جہاز سارتھی اور دو تربیتی بحری جہاز یعنی آئی این ایس سدرشینی اور آئی این ایس ترنگینی شامل ہیں۔

ان بحری جہازوں کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحری کمان ، جو کہ  ہندوستانی بحریہ کی تربیتی کمان ہے، وائس ایڈمرل اے آر کروے، اے وی ایس ایم کا دورہ انڈونیشیا ہورہا ہے۔ ایڈمرل کروے نے 18  اکتوبر 2017 کو  ہندوستانی بحریہ کے وائس چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل اے ڈی ای توفیق آر سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی بحری جہازوں کے کمانڈنگ آفیسر نے جکارتا میں بحری خطے کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔

ہندوستانی بحری اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد ایگزیکیٹو برانچ ٹریننگ آفیسر س نے جہاں  سے بی ٹیک کی سند حاصل کی ہے، بعد ازاں انہوں نے خود کو  سمندر کے حالات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیزائن شدہ 24 ہفتے کے جامع تجرباتی سمندری تربیت کیلئے پہلے تربیتی اسکواڈرن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سمندر کے تربیت یافتگان کو  سیمین شپ سکھائی جاتی ہے جن میں جہاز رانی کے بنیاد ی اصول، بحری جہاز کے رکھ رکھاؤ، کشتیوں کے کام اور انجینئرنگ سے متعلق پہلوؤں کے علاوہ سمندر میں زندگی کے مشکل حالات سے  ہم آہنگ کرایا جاتا ہے۔ تربیت کے نصاب میں تربیتی بحری جہاز پر  سمندر سے متعلق عملی تربیت دی جاتی ہے جہاں تربیت یافتگان کو  جہاز رانی اور بحری جہاز پر کام کرنے کے فن کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اس مرحلے کی کامیاب تکنیک کے بعد ہندوستانی بحریہ سمندری محافظوں کے مختلف بحری جہازوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ بحری جہاز کے پہلے تربیتی اسکواڈرن کو  دوست ملکوں بھی جہاز رانی کی تربیت دی جاتی ہے۔

ہندوستانی بحریہ گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر ملکی تربیت یافتگار کو بھی تربیت دیتا ہے ایسے تربیت یافتگان میں  40 سے زائد ممالک  کےتقریباً 13 ہزار 500 کے عملے کو تربیت دی جاچکی ہے۔ فی الحال انڈونیشیا کے 7 سے زائد افسران ایس این سی کے ایڈوانس کورس میں زیر تربیت ہیں۔ ایس این سی کو نئے طریقہ کار اور ٹیکنالوجیاں اپنا کر تربیت یافتگان کو اعلیٰ معیار کی تربیت دینے پر خصوصی توجہ کے ساتھ دنیا کے بہترین تربیتی  ادارے کے طور پر مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

 تربیتی اسکواڈرن کی قیادت پہلے تربیتی اسکواڈرن کے کیپٹن ڈی جے ریور کررہے ہیں جو آئی این ایس  تیر کے کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں۔ ان کے تحت اعلیٰ حوصلہ رکھنے والے افسران اور سیلروں کی ایک ٹیم ہے جو سمندر میں  جاری تربیتی پروگرام میں ان کی مدد کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More