32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وقار کے ساتھ ترقی ہمارے ملک کا ایجنڈہ ہونا چاہئے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وقار کے ساتھ ترقی ہمارے ملک کا  ایجنڈہ  ہونا چاہئے اور پارلیمنٹ میں بل لانے سے اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس کے لئے ہمارے اندر سیاسی خواہش اور انتظامی صلاحیت موجود نہ ہو۔ وہ آج یہاں ’’ملک کی تعمیر میں اقلیت‘‘ کے موضوع پر اقلیتوں کے قومی کمیشن میں دسواں سالانہ لیکچر دے رہے تھے۔ اس موقع پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ کثرت، شمولیت اور پرامن بقائے باہم ہماری حکمرانی کے اہم ستون ہونے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے قومی کمیشن کا کام اقلیتوں کی سماجی ، اقتصادی ترقی کے لئے مناسب پالیسیاں تیار کرنا اور انہیں ان کی سفارش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن سب کی شمولیت کے ساتھ ترقی کے اصول پر کاربند ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سیاسی جمہوریت کے فوائد ان سبھی تک پہنچیں جن کے محروم رہنے کا امکان ہو۔

نائب صدر نے کہا کہ انتودیا کا اصول ہے کہ سب سے کمزور، سب سے دور اور سب سے چھوٹوں کو بااختیار بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی تعمیر ہمارے آئین کے چار اہم ستونوں پر ہوئی ہے، جن میں انصاف، آزادی، برابری اور بھائی چارہ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ یہی ستون اس عظیم بھارت کے ڈھانچے کی قوت طے کرتے ہیں جس کی ہم تعمیر کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر میں اقلیتی گروپوں کا رول بہت اہم ہے اور وہ ایسا اس لئے کرسکتے ہیں کہ وہ بنیادی طور پر بھارتی شہری ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ جب ہم اپنی ترقی کے ایجنڈے میں قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہیں تو اور تمام عناصر کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرگرم شہری کو سیکھنے ، کمانے اور فروغ کے لئے برابر کا موقع دیا جانا چاہئے اور ہمیں ایک علم حاصل کرنے والے سماج میں بڑھنا چاہئے اور ہمیں ہر قسم کی ذات پات، نسل، خطے، مذہب، زبان سے بالا تر ہونا چاہئے۔ کیونکہ سب سے پہلے ہم ہندوستانی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور تفرقہ پھیلانے والی تباہ کن رجحانات کی نشاندہی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر پورے عزم کے ساتھ ان پر قابو پانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی کشیدگی غیر مفید ہوتی ہے اور ہمیں اپنے انسانی وسائل کو مفید کاموں میں استعمال کرنا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More