44.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کی دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

Urdu News

نئی دہلی، ،بھارت اور جمہوریہ کوریا (آر او کے)  نے  دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کو اگلی سطح تک لے جانے کے لئے  ایک مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔ یہ بات وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آ ج سیول میں  آر او کے   کے دفاعی سازو سامان کی خریداری  اور پروگرام  کے وزیر جناب وانگ جنگ ہونگ  کی موجودگی میں  کوریائی  اور  بھارتی دفاعی صنعتوں  کے سی ای اوز  سے  خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ  تعاون کے مجوزہ  شعبوں میں زمینی نظام ،  فضائی نظام ، بحری نظام، تحقیق وترقی میں تعاون اور ٹیسٹنگ ، سرٹیفکیشن اور  معیار کی یقین دہانی  میں اشتراک  جیسے شعبے شامل ہیں۔

 جناب راج ناتھ سنگھ نے کوریائی صنعت کو دعوت دی کہ وہ  ہتھیاروں کے اہم نظام میں استعمال ہونے والی  اشیاء  کو  ، جو  بھارتی دفاعی  سرکاری سیکٹر کی یونٹوں  کے ذریعے  در آمد  کی جاتی ہیں ،  مقامی  طور پر  تیار کرنے  کے امکانات تلاش کریں۔ انہوں نے  ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز  پیش کی جو  ایسی اشیاء کی نشا ن دہی کرے گا جنہیں بھارت میں  کم لاگت اور  بہتر طور پر  تیار کیا جاسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں در آمدات کے بل میں کمی آئے گی۔

 جناب را ج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت  کوریا کی دفاعی صنعت کو   لائسنس کے اجراء میں نرمی ،   پسندیدہ ایف ڈی آئی ضابطے ، مضبوط  اور تربیت یافتہ صنعتی  ورک فورس ، ایک ہی جگہ پر  اجازت نامے  اور  سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے  ڈیفنس انویسٹر سیل کے قیام  کے علاوہ  مختلف  صنعت حامی  اقدامات  کے ساتھ  بھارت میں  زبردست تجارتی مواقع  فراہم کرتا ہے ۔

وزیر دفاع  نے  کوریا کی دفاعی صنعتوں کے ایک وفد کو  ڈیف ایکسپو 2020 میں  شرکت کی دعوت  دی، جو  5 سے 8 فروری 2020 کو اترپردیش کے لکھنؤ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے  بھارت میں مختلف دفاعی نمائشوں میں کوریائی صنعت  کی شرکت  میں سہولت پیدا کرنے کے لئے  او ای ایم، ایم ایس ایم ایز  کے لئے مفاہت ناموں کا  بھی نوٹس لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایسی کمپنیوں کو  جو ڈیف ایکسپو 2020  میں شرکت کے لئے آگے آرہی ہیں،  بہتر رعایت بھی دی جائے گی۔

 جناب راج ناتھ سنگھ نے اس  اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت  آر او کے اشتراک ، تعاون ، مشترکہ تیاری اور پیداوار  کے ذریعے  دونوں کے لئے مفید مواقع  حاصل کریں گے۔ انہوں نے کوریائی صنعت کو یقین دلایا کہ بھارتی حکومت  سرمایہ  کاری اور مشترکہ پروجیکٹوں کی سہولت کے لئے  تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

اس سے پہلے سی ای او فورم کو  آر او کے  کی دفاعی صنعتوں کے ذریعے  بھارتی دفاعی کاریڈور میں  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بھارتی اقدامات  کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ اس فورم کا  انعقاد  بھارتی سفارت خانے اور  وزارت دفاع نے  دفاعی پیداوار کے محکمے  نے مشترکہ طور پر  کیا تھا۔

 اس موقع  پر دفاعی پیداوار کے سکریٹری  جناب سبھاش  چندر  ،  دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار  ، آر او کے میں بھارتی سفیر  محترمہ سری پریا رنگا ناتھن اور  بھارت اور  آر او کے  کے سینئر عہدے دار موجود تھے۔

دونوں ملکوں کے  سینئر سرکاری  عہدیداروں اور صنعتی لیڈروں نے  ’’حکومت سے تجارت‘‘  ( بی 2 جی)  پر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے اترپردیش  اور تمل ناڈو   کے دفاعی کوریڈور اور  آنے والی  ڈیف ایکسپو 2020  میں   دستیاب سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کی  وضاحت کی۔

بعد میں وزیر دفاع نے  سیول میں  بھارتی سفارت خانے کی طرف سے  دیئے  گئے استقبالئے میں  بھارتی اور  کوریائی دفاعی صنعت  کے سرکردہ شخصیات سے خطاب کیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی صنعت  کے لیڈروں کو یقین دلایا کہ حکومت  بھارت کے دفاعی   کوریڈور میں سرمایہ کاری میں  سہولت پیدا کرے گی اور  پالیسی کے مطابق تمام  رعایتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں خطے کے دوسرے ملکوں کی مارکیٹوں میں بھی آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم  دفاعی سازو سامان  کی تیاری کا ایک مرکز بننے  کی جانب پیش رفت کررہے ہیں اور  سرمایہ کار  بھارت میں تیار کردہ  دفاعی سازو سامان کو  جنوب مشرقی ایشیا  ، مشرق وسطیٰ ،  مشرقی وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور افریقہ  میں  مختلف  دوست ملکوں کو  دفاعی سازو سامان بر آمد کرنے کے لئے بھارت کو  ایک  پلیٹ فارم کے طور پر استعمال  کرسکتے ہیں۔؎

 وزیر دفاع نے اس  بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت  اور کوریا کے درمیان  دفاعی تعلقات   میں  حالیہ برسوں میں  اسٹریٹجک مفادات   اور  مشترکہ  باہمی  اعتماد کی وجہ سے  اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی  اور جمہوریہ کوریا کے صدر  جناب مون جے این کے درمیان ایک قریبی  تعلق قائم ہے جس سے  بھارت کی  ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت تعلقات میں  اضافہ ہوا ہے اور بھارت  جمہوریہ کوریا کو  تعاون کے لئے  ایک  اٹوٹ ساجھیدار تصور کرتا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ  ہمیں اس بات کا بھی پورا احساس ہے کہ  جمہوری کوریا کے مقصد  نئی جنوبی پالیسی کے ذریعے  بھارت کے ساتھ  باہمی تعلقات کو  مزید مستحکم کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر  اسرو کے چندریان-2  کے بارے میں بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا جو  چاند پر اترنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  بھارت کی تکنیکی مہارت ، سائنسی صلاحیت اور  ٹیکنالوجی  کی کمیونٹی  کی ایک مثال ہے کہ بھارت  کیا کرسکتا ہے۔ انہوں نے  اسے  کسی بھی ملک کی خلائی ایجنسی کے ذریعے کیا  گیا سب سے  سستا  خلائی سفر قرار دیا۔

 جناب راج ناتھ سنگھ کہا کہ جمہوریہ کوریا کا ان کا  دورہ بہت زیادہ اطمینان بخش رہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا  اظہار کیا کہ اس دورے سے  بھارت اور  جمہوری کوریا کے درمیان دفاعی تعاون میں تعلقات  مزید مستحکم ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More