23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم یکم ستمبر کو انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم ستمبر ، 2018 کو نئی دلّی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک ( آئی پی پی بی ) کا افتتاح کریں گے ۔
آئی پی پی بی عام لوگوں کے لئے ایک قابل رسائی ، آسان اور معتبر بینک ہوگا جو مرکزی حکومت کی جانب سے مالیاتی شمولیت کے مقاصد کے حصول میں مدد گار ہوگا ۔ یہ محکمہ ڈاک کے ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے زائد از تین لاکھ پوسٹ مینوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ کام کرے گا ۔
آئی بی پی پی کاآغاز مرکزی حکومت کی جانب سے تیز رفتار سے ترقی کرتے ہوئے بھارعت کے فواید کو ملک کے دور دراز کے کونے تک پہنچانے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہو گا ۔
۔آئی پی پی بی کے آغاز کے دن سے ہی اس کی 650شاخیں اور 3250 رسائی مراکز ملک بھر میں پھیلے ہوں گے ۔ اس کے شانہ بشانہ ان شاخوں اور رسائی مراکز پر بھی افتتاحی تقاریب منعقد ہوں گی ۔
ملک کے تمام 1.55 لاکھ ڈاک گھروں کو 31 دسمبر ، 2018 تک آئی پی پی بی سے منسلک کر دیا جائے گا ۔
آئی پی پی بی مختلف اسکیموں مثلاً سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹ ، منی ٹرانسفر ، فوائد کی براہ راست منتقلی ، بل اور یوٹی لٹی پیمنٹ اور انٹرپرائز و مرچنٹ پیمنٹ وغیرہ کی خدمات فراہم کرے گا ۔ یہ اسکیمیں اور متعلقہ خدمات مختلف وسائل ( کاؤنٹر خدمت ، مائیکرو اے ٹی ایم ، موبائل بینکنگ ایپ ، ایس ایم ایس اور آئی وی آر ) کے ذریعے بینکوں کے اسٹیٹ آف دی آرٹ تکنالوجی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے فراہم کرائی جائیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More