25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ2020 کی افتتاحی تقریب میں اہم خطبہ دیں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ 2020 کی افتتاحی تقریب میں 19 اکتوبر کو شام ساڑھے سات بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اہم خطبہ دیں گے۔

گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ پچھلے 15 برسوں سے صحت اور ترقی کے سب سے بڑے چیلنجوں پر توجہ دینے کے لیے بین الاقوامی  اختراعی اشتراک کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ 2020 ورچوئل طریقے سے 19 سے 21 اکتوبر منعقد ہوگی، جس میں پالیسی ساز اور بڑے سائنسداں اکٹھے ہوں گے جو  ’’انڈیا فار دی ورلڈ’’ کے موضوع پر صحت کے عالمی مسائل حل کرنے کے سلسلے میں جس میں خصوصی زور کووڈ-19 کے تعلق سے دیا جائے گا، سائنسی تال میل کی اپیل کریں گے۔ اس سالانہ میٹنگ میں پوری دنیا سے عالمی رہنما، سرکردہ سائنسداں اور تحقیق کار شرکت کریں گے اور وبائی بیماری کے بعد کی دنیا میں دیرپا ترقیاتی مقاصد کے سلسلے میں اہم ترجیحات کی رفتار تیز کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں خاص توجہ کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق چیلنجوں پر دی جائے گی۔ تین روزہ پروگرام میں رہنماؤں کی بات چیت پینل مباحثے اور ورچوئل غیر رسمی تبادلہ خیال ایسے موضوعات پر شامل ہوگا جس میں وبائی بیماری  کے سلسلے میں سائنسی پالیسیوں سے لے کر وبائی بیماری کے بندوبست اور  ترقی کی رفتار تیز کرنے نیز عالمی حلوں پر عملدرآمد اور  آئندہ اس وبائی بیماری کی روک تھام جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔ اندازہ ہے کہ اس سالانہ میٹنگ میں 40 ملکوں کے تقریباً 1600 افراد شرکت کریں گے۔

گرانڈ چیلنجز اینول میٹنگ 2020 کی میزبانی بل اینڈ میلندا گیٹس فاؤنڈیشن، محکمہ بایو ٹیکنالوجی، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، بھارت سرکار، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور نیتی آیوگ کریں گے جن کے ساتھ گرانڈ چیلنجز کینیڈا،  امریکی کہ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی اور ویلکم شامل ہوں گے۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن افتتاحی کلمات پیں کریں گے۔ جناب بل گیٹس، ساتھی چیئرمین، بل اینڈ میلندا گیٹس فاؤنڈیشن مکمل فریمنگ بات چیت کریں گے۔

گرانڈ چیلنجز  انڈیا بھارت سرکار کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے اور بل اینڈ میلندا گیٹس فاؤنڈیشن کی شراکت داری کے تحت  2012 میں قائم کیا گیا تھا اور ویلکم نے بھی اس شراکت داری میں شرکت کی تھی۔ گرانڈ چیلنجز انڈیا صحت اور  ترقیات کے تعلق سے بہت سے موضوعات پر کام کرتاہے جن میں زراعت، تغذیہ، حفظان صحت اورچھوت کی بیماریوں کے سلسلے میں  والدین اور بچوں کی صحت جیسے معاملات شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More