34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کل وارانسی میں فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کا استقبال کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل صبح فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کا استقبال کریں گے ۔

دونوں رہنما مرزا پور کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ دونوں وارانسی روانگی سے قبل ایک شمسی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔

وارانسی میں دونوں رہنما دین دیال ہست کلا سنکل جائیں گے ۔ وہ دونوں دستکاروں سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی دستکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں گے ۔

وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون اس کے بعد وارانسی میں اسّی گھاٹ آئیں گے  جہاں وہ دونوں کشتی میں بیٹھ کر گنگا کے مختلف گھاٹوں کو دیکھیں گے ۔ ان کا یہ سفر دشاشوامیدھ گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگا ۔

وزیر اعظم مودی فرانس کے صدر کے اعزاز میں ایک ظہرانے کی ضیافت کریں گے ۔

دوپہر میں وزیر اعظم وارانسی کے مڑواڈیہہ ریلوے اسٹیشن اور پٹنہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ وزیر اعظم وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کریں گے اور وارانسی کے ڈی ایل ڈبلیو گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More