29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ٹی بی کے خاتمے ’’ ای این ڈی ٹی بی ‘‘ کے سربراہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں  ٹی بی کے مرض  کے خاتمے   ’’ای این ڈی  ٹی بی ‘‘   کے موضوع  پر سربراہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا   ۔

          اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں  اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  ’’  دہلی ای این ڈی  ٹی بی  ‘‘   کا اجتماع   ٹی بی کے مرض  کے مکمل خاتمے کی سمت میں ایک یادگار اجتماع ثابت ہوگا۔انہوں  نے کہا کہ اس مرض  کے مکمل خاتمے  کے لئے   کیا جانے والا ہراقدام   غریبوں کی  زندگی میں بہتری پیدا کرنے سے وابستہ ہے ۔

           وزیر اعظم نے اس موقع پر یہ اہم اعلان بھی کیا کہ ہندوستان نے  2025  تک ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے کا نشانہ مقرر کیا ہے جبکہ عالمی سطح  پر  ٹی بی کے مکمل خاتمے   کا آخری سال  2030 رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکار اس نشانے کے حصول کے لئے جامع  طریقے سے کام کررہی ہے ۔انہوں  نے کہا کہ اس سلسلے میں سرکاروں کو کلیدی کردار انجام دینا ہے اور انہوں  نے  اس  مہم میں شرکت کے لئے   تمام  وزرائے اعلیٰ کو ذاتی طورسے خطوط  لکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  ٹی بی کے مرض کا ابتدائی علاج کرنے والے ڈاکٹر   اورملازمین  اس  مرض  کے مکمل خاتمے کی مہم  کے کلیدی حصے کی حیثیت رکھتے ہیں  ۔ اس کے ساتھ  ہی وہ مریض جو اس مرض سے نجات  پاچکے ہیں وہ بھی دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔

          اس سلسلے میں وزیر اعظم نے مشن اندر دھنش اور سؤچھ بھارت کی مثالیں  پیش  کرکے بتایا کہ  مرکزی سرکار کس طرح    اس مرض کے مکمل خاتمے کے مطلوبہ نشانے کے حصول کے لئے تیز رفتاری سے کام کررہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More