32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے مرکزی بجٹ ، 20-2019 ء کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  مرکزی بجٹ  2020 – 2019  ء کی ‘‘ نئے بھارت  کی تعمیر کے لئے بجٹ ’’ کے طور پر ستائش کی ہے ۔

          پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ  کے ذریعے  سالانہ بجٹ ، 2020 – 2019 ء کو پیش کئے جانے کے بعد ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ بجٹ غریبوں کو مضبوط کرے گا اور ملک کے نو جوانوں کے لئے ایک بہتر مستقبل  تشکیل دے گا ۔

بجٹ کے امکانی فوائد  کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  بجٹ ملک میں  ترقی کی رفتار میں تیزی لائے گا اور  متوسط طبقے کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہو گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ بجٹ ٹیکس کے عمل کو آسان کرے گا اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مدد کرے گا۔’’

جناب نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ  صنعتوں کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں کو مستحکم کرے گا  ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ  ملک کی ترقی میں خواتین کی شرکت  میں اضافہ کرے گا ۔  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بجٹ میں بھارت کے زرعی سیکٹر  کی کایا پلٹ کے لئے ایک نقشۂ راہ موجود   ہے ۔

وزیر اعظم نے سالانہ بجٹ 2020 – 2019 ء کو امیدوں سے پُر بجٹ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ  21 ویں صدی میں بھارت کی ترقی میں  تیزی لائے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت  نے غریبوں ، کسانوں ، درج فہرست ذاتوں ، دبے کچلے لوگوں اور سماج کے محروم طبقوں  کو با اختیار بنانے کے لئے تمام مجموعی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تفویض اختیارات سے  انہیں  آنے والے پانچ برسوں میں ملک کا پاور ہاؤس بنایا جاسکے گا ۔  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  اِن با اختیار طبقوں  سے  ملک   50 کھرب ڈالر کی معیشت   کے خواب کو پورا کرنے کے لئے توانائی حاصل کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More