32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے جموں، کشمیر اور لداخ کے حوصلہ مند اور وسیع النظر بہنوں اور بھائیوں کو سیلوٹ کیا

Urdu News

 نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں اور کشمیر سے متعلق بل پاس کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ہماری پارلیمانی جمہوریت میں ایک انتہائی اہم یادگاری موقع ہے۔

            وزیر اعظم  ٹوئیٹ کی ایک سیریز میں پُر امید تھے کہ ”ہم ایک ساتھ ابھریں گے اور ایک ساتھ 130 کروڑ بھارتیوں کے خواب کو پورا کریں گے !۔

            انہوں نے  کہا کہ  ” میں جموں، کشمیر اور لداخ کے اپنے بہنوں اور بھائیوں کو ان کی حوصلہ مندی، بہادری اوروسیع النظری کے لئے سیلوٹ کرتا ہوں۔

            وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”برسوں سے، مفاد پرست گروپوں نے جو کہ جذباتی طور پر بلیک میل کرنے میں یقین رکھتے ہیں، انہوں نے عوام کو با اختیار بنانے کی کبھی پرواہ نہیں کی۔جموں و کشمیر اب ان کے طوق سے آزاد ہے۔ ایک نئی صبح، ایکبہتر مستقبل   اب ان کا  انتظار کر رہا ہے۔ “

            جناب نریندر مودی نے کہا کہ ”جموں، کشمیر اور لداخ سے متعلق یہ بل یک جہتی اور با اختیار بنانے کو یقینی بنائیں گے۔  یہ اقدامات نو جوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور ان کے ہنر اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے انہیں بے شمار مواقع بخشیں گے۔  ان بلوں سے مقامی بنیادی ڈھانچہ یقینی طور پر بہتر ہو گا۔ ‘‘

            انہوں نے لداخ کے لوگوں کو خاص طور پر مبارک باد پیش کی۔ ”یہ ایک انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ ان کی مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیئے جانے کی ان کی دیرینہ مانگ پوری ہو گئی ہے۔ اس فیصلے سے خطے میں مجموعی طور پر خوش حالی آئے گی اور بہتر ترقیاتی سہولیات یقینی طور پر ممکن ہوں گی۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ ”جمو ں، کشمیر اور لداخ سے متعلق کلیدی بلوں کا پاس کیا جانا عظیم رہ نماؤں کو مناسب خراج عقیدت ہے، سردار پٹیل، جنہوں نے بھارت کے اتحاد کے لئے کام کیا، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، جن کے نظریات سے سب لوگ بخوبی واقف ہیں اور ڈاکٹر ایس پی مکھرجی، جنہوں نے بھارت کے اتحاد اور یک جہتی کے لئے اپنی جان قربان کردی۔

            انہوں نے کہا کہ ”پارلیمنٹ میں سیاسی پارٹیوں نے اس موقع پر حصہ لیا، نظریاتی اختلافات ابھرے اور بحث میں زور دار حصہ لیا، جس سے ہماری پارلیمانی جمہوریت کے فخر و افتخار میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے لئے، میں تمام ممبران پارلیمنٹ، سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

            وزیر اعظم نے ایک علیحدہ ٹوئیٹ میں کہا کہ ”جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگ اس بات پر فخر محسوس کریں گے کہ اختلافات سے ابھرے اور ان خطوں کے مستقبل پر بحث کی اور ساتھ ہی وہاں کے امن، ترقی اور خوش حالی کو یقینی بنانے کے لئے بھی۔

            انہوں نے کہا کہ ”راجیہ سبھا میں 125:61 کے تناسب سے اور لوک سبھا میں 370:70 کے تناسب کے ذریعہ  وسیع پیمانے پر حمایت صاف دیکھی جاسکتی ہے۔

            انہوں نے کہا کہ ”بھارت کے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو گارو اور ساتھ ہی اسپیکر اوم برلا کوٹا جی نے دونوں ایوانوں کی کار روائی انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ چلائی، جس کے لئے وہ تمام قوم کی جانب سے تعریف کے مستحق ہیں۔

            انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کی خصوصی تعریف کی  ”ہمارے وزیر داخلہ امت شاہ جی جموں و کشمیر اور لداخ لے لوگوں کی بہتر زندگی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان بلوں کے پاس ہونے سے ان کی عہد بستگی اور جاں فشانی صاف جھلکتی ہے۔۔ میں امت بھائی کو خاص طور سے مبارک باد دینا چاہوں گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More