30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے دن کی عوام کو مبارکباد دی، آندھراپردیش کے لوگوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے دن کے موقع پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے آندھراپردیش کے عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے دن اس خوبصورت ریاست کے عوام کے لیے نیک خواہشات۔ تلنگانہ کو اس کے سخت محنت کرنے والے عوام  کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جو  ہمارے ملک کی  ترقی  کے لیے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میں تلنگانہ کی ترقی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔

آندھراپردیش کے بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد، سائنس سے لے کر کھیلوں تک اور تعلیم سے لے کر صنعت تک آندھراپردیش نے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔ میں آنے والے برسوں میں اس ریاست کی خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More