30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والے افراد کے لئے قومی پنشن اسکیم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب  نریندرمودی نے آج رانچی میں ویاپاریوں(دوکانداروں، خوردہ تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والے افراد) کے لئے ایک پنشن اسکیم کا آغاز کیا۔یہ اسکیم ان ویاپاریوں کے لئے ہے، جن کی سالانہ ٹرن اوور(لین دین) ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ہے۔تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والے افراد کے لئے قومی پنشن اسکیم کے آغاز کے موقع پر جھارکھنڈ کی گورنر محترمہ دروپدی مورمو، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب رگھوور داس، قبائلی امو رکے وزیر جناب ارجن منڈا، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار اور دیگر شخصیتیں بھی موجود تھیں۔ اس ملک گیر سطح کی  اسکیم کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں 3.5لاکھ کامن سروس سینٹر کے ذریعے متوقع فیض پانے والوں کے لئے  دستیاب کرائی گئی اسکیم کے تحت رجسٹر میں  نام درج کرنے کی سہولت موجود ہے۔اس کے علاوہ لوگ پورٹل  www.maandhan.in/vyapari.اپلوڈ کرکے رجسٹر میں خود اپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ مجاز ویاپاری اپنے سب سے قریب کامن سروس سینٹر جاسکتے ہیں اور اسکیم کے تحت رجسٹر میں اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔نام رجسٹر کراتے وقت فیض پانے والے کے پاس ایک آدھار کارڈ اور ایک سیونگ بینک؍جن دھن کھاتہ پاس بک ہونا ضروری ہے۔ ہی ؍شی (لڑکا ؍لڑکی) کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ جی ایس ٹی آئی این صرف ان لوگوں کے لئے ضروری ہے، جن کا ٹرن اوور 40لاکھ روپے سے اوپر ہے۔فیض پانے والوں کے لئے اسکیم کے تحت انرول منٹ  مفت ہے۔انرول منٹ سیلف سرٹیفکیشن کی بنیا دپر ہے۔

حکومت نےویاپاریوں (دوکانداروں؍خوردہ تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والے افراد)کی نمایاں خدمات کے سلسلے میں تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والے افراد کے لئے نیشنل پنشن اسکیم کو منظوری دی ہے۔یہ ایک رضاکارانہ اورامداد پر مبنی پنشن اسکیم ہے اور 60سال کی عمر حاصل کرنے پر 3,000روپے ماہانہ کی کم سے کم یقینی پنشن کے لئے ایک پروویژن کے ساتھ 18 سے 40 سال کی عمر میں پہنچنے پر یہ پنشن اسکیم ہے۔فیض پانے والا شخص انکم ٹیکس دہندہ نہیں ہونا چاہئے اور وہ EPFO/ESIC/NPS (Govt.)/PM-SYM.کا ممبر بھی نہیں  ہونا چاہیے۔مرکزی حکومت ماہانہ امداد کا 50 فیصد  حصہ دے گی اور باقی 50فیصد کی امدادفیض پانے والے کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ماہانہ کنٹریبیوشن (امداد) کو اتنا کم رکھا جائے، تاکہ اسے قابل استطاعت بنایا جاسکے۔ مثال کے طورپر ایک فیض پانے والے کو 29 سال کی عمر شروع کرنے کی صورت میں کم از کم 100 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

یہ پنشن اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری مدت کی حکومت میں سب سے اعلیٰ ترجیح  والی اسکیم ہے۔وزارت کے 100 دن کے منصوبے کے مطابق اس اسکیم میں20-2019کے دوران 25 لاکھ صارفین کو فہرست میں شامل کرنے کاہدف ہوگا اور 24-2023 تک دوکروڑ صارفین کو شامل کیا جائے گا۔اس  پنشن اسکیم  کے تحت توقع ہے کہ لگ بھگ 3 کروڑ ویاپاریوں کو فائدہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More