40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے باگان میں آنند مندر کا دورہ کیا

PM visits Ananda Temple, Bagan
Urdu News

 نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانما میں باگان میں واقع آنند مندر  کا دورہ کیا  ۔  یہ بودھ مندر  12 ویں صدی کے شروع میں  تعمیر کیا گیا تھا  ۔ پورے باگان خطے میں یہ دوسرا سب سے بڑا مندر ہے ۔ ہندوستان کے محکمۂ آثار قدیمہ نے اِس مندر کے  ڈھانچہ جاتی تحفظ اور کیمیکل  رکھ رکھاؤ کا کام انجام  دیا ہے ۔ پچھلے سال زلزلے کے دوران  اِس مندر کو نقصان پہنچا تھا  ، جس کے بعد اِس کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ وزیر اعظم  کو ایک فوٹو نمائش بھی دکھائی گئی ، جس میں مندر میں  جاری بحالی کا کام دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مندر  میں پوجا کی اور مندر کی پریکرما  کی  ۔  اِس دوران محکمۂ آثار قدیمہ کے نمائندوں نے بحالی کے کام  کے بارے میں جانکاری دی ۔

          وزیر اعظم نے مندر میں ویزیٹرس بُک پر دستخط کئے اور    ایک تختی  کی نقاب کشائی کی ، جس میں آنند مندر کی بحالی کے کام میں ہندوستان   کی خدمات کو نمایاں کیا گیا ہے ۔

           اے ایس آئی  نے ایشیا کے مختلف ملکوں میں  بہت سی قدیم عمارتوں کے رکھ رکھاؤ اور تحفظ کا کام انجام دیا ہے ۔ آنند مندر کے علاوہ انہوں نے افغانستان میں بامیان   بودھا  ، کمبوڈیا میں انگکور اٹ  ، کمبوڈیا میں ہی تا پرہوم مندر  ، لاؤس میں واٹ فو مندر اور ویتنام میں مائیسن مندر  کے رکھ رکھاؤ اور  بحالی  کے کام کو انجام دیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More