27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اطلاعات ونشریات نے شمال مشرق میں پروگراموں اور پالیسیوں کے جائزے کی میٹنگ کی

आतंकवाद और उग्रवाद विकास विरोधी हैं: वेंकैया नायडू
Urdu News

نئی دہلی۔؍اپریل۔وزیر اطلاعات ونشریات جناب وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطے کیلئے مجموعی مواصلاتی طریقہ کار کے طور پر ہنرمندی کا فروغ ،وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ اس سے پچھلے سال وزیراعظم نریندر مودی کی شروع کی گئی سرکاری ایکٹ ایسٹ پالیسی کی تکمیل ہوتی ہےکیوں کہ اس سے میڈیا اور تفریح کے میدان میں صلاحیت کو اُبھارنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اروناچل پردیش میں مجوزہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور آئزویل میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کا مستقل کیمپس قائم کئے جانے سے اُس نوجوان آبادی کو معیاری تربیت فراہم ہوگی جو خطے میں اداکاری کے خواہشمند ہیں، اس کیمپس سے صلاحیت ساز اداروں اور صلاحیت کے مرکزوں کو تقویت ملے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بات شمال مشرق میں پروگراموں اور پالیسیوں کی جائزہ میٹنگ کے دوران کہی۔ یہ میٹنگ گوہاٹی میں آج وزارت کے افسران کے ساتھ کی گئی تھی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونوال ،وزارت کے سینئر حکام اور شمال مشرقی خطے کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ اروناچل پردیش میں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا 50 ایکڑ سے زیادہ زمین پر اور 200 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک کیمپس قائم کرے گا۔ یہ کیمپس ستیہ جیت رے فلم ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کولکاتا کا ایک اضافی کیمپس ہوگا۔ یہ ادارہ خطے میں فلم سازی کے مختلف پہلوؤں میں صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ایک تیز تر ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ آئزول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کا ایک مستقل کیمپس کا قیام کیا جائے گا جو شمال مشرقی خطے اور جنوب مشرق ایشیائی ملکوں کیلئے تیار کیا جائے گا۔ یہ ادارہ تقریباً  25کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

ا  س سرکاری براڈکاسٹر کے کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ ادارہ ، خاص طور پر شمال مشرقی خطے کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے پروگراموں اور پالیسیوں کے سلسلے میں حکومت کی ترقیاتی خبروں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ خطے میں ترقی کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ ہے امن نیز دہشت گردی اور شورش ،ترقی مخالف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج کے مختلف طبقوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مقامی لب ولہجے اور زبانوں میں پروگرام تیار کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی28  بولیوں میں نشر کیے جاتے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں سے بہتر رابطہ قائم کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے کمیونیٹی ریڈیو کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ وزارت نے حال ہی میں شمال مشرقی خطے میں کمیونیٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کیلئے سبسیڈی کی سطح 90 فیصد تک کردی ہے۔ کمیونیٹی ریڈیو اسٹیشن ایسے معاملات پر پروگرام نشر کرتے ہیں جن کا تعلق برادری کے موجودہ مسائل سے ہوتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More