39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا پی این پانیکر یوم مطالعہ – ماہ مطالعہ تقریبات کی ابتدا کے موقع پر خطاب

पीएन पनिकर रीडिंग डे- रीडिंग मंथ सेलिब्रेशन के उद्घाटन अवसर पर प्रधानमंत्री का संबोधन
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماہ مطالعہ کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کرکے بہت مسرت ہو رہی ہے۔ میں پی این پانیکر فاؤنڈیشن کو اس تقریب کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کیرالہ نے خواندگی کے شعبے میں پورے ملک کے لئے مشعل بردار کاروال اور کیا ہے اور ملک کوتحریک دی ہے۔

پورے سو فیصد خواندہ شہر اور سو فیصد خواندہ ضلع کیرالہ کا ہی رہا ہے۔ کیرالہ پہلی ریاست ہے جس نے سو فیصد پرائمری تعلیم حاصل کی ہے۔ کچھ قدیم ترین کالج، اسکول اور لائبریریاں کیرالہ میں، واقع ہیں۔

یہ کسی حکومت کی جانب سے اکیلے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عوام اور سماجی تنظیموں نے اس قابل قدر حصولیابی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کیرالہ نے اس سلسلے میں عوامی شرکت کے تعلق سے ایک مثال قائم کی ہے۔ میں جناب پی این پانیکر جیسے لوگ اور ان کے فاؤنڈیشن کی ستائش کرتا ہوں۔ جناب پانیکر کا کیرالہ میں لائبریری نیٹ ورک کے تعلق سے بہت اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے یہ کام 47 لائبریریوں کے ساتھ 1945 میں قائم کردہ کیرالہ گراندھ شالا سنگم کے ذریعہ انجام دیا۔

مجھے یقین ہے کہ مطالعہ اور علم صرف متعلقہ جہت تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ اس سے سماجی ذمہ داریوں کی عادات میں بہتری آنی چاہیے۔ ساتھ ہی ملک اور انسانیت کے تئیں خدمات میں بہتری آنی چاہیے۔ اس سے سماج اور ملک کی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔ اس سے امن کے تصور بشمول ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے احترام میں اضافہ ہونا چاہیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More