25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا شری لال جی ٹنڈن کے انتقال پراظہار تعزیت

English News

نئی  دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج  مدھیہ پردیش کے گورنر شری لال جی ٹنڈن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

          اپنے ایک ٹویٹ میں شری نریندر مودی نے شری ٹنڈن کو ایک ایسے شخص سے تعبیر کیا جو آئینی امورسے بخوبی واقف تھے۔

          انہوں نے کہا کہ’’ شری لال جی ٹنڈن کو معاشرے کی خدمت کے تئیں ان کی ان تھک کوششوں کے لئے یاد کیا جائے گا۔انہوں نے  ایک موثر منتظم کا ر کے طور پر شناخت بنائی ، عوامی فلاح وبہبود کو ہمیشہ اہمیت دی ۔  ان کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ ‘‘

          وزیر اعظم نے شری ٹنڈن کی سابق وزیر اعظم  آنجہانی شری اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ طویل رفاقت کو بھی یاد کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More