35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم وانجیہ بھون کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 فروری 2018 کو جمعہ کے روز یعنی کل حکومت ہند کے کامرس کے محکمے کےلئے ایک آفس کمپلیکس وانجیہ بھون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو انڈیا گیٹ کے پاس واقع ہے۔ یہ ایک  4.33 ایکڑ کے ایک پلاٹ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہاں اس سے پہلے سپلائز اور ڈس پوزل کا ڈائریکٹوریٹ جنرل کا آفس تھا اور یہ اکبر اور مان سنگھ روڈ کے پاس ہے۔

مرکزی وستا ضابطوں کے لئے سختی سے تصدیق کرتے ہوئے اس عمارت کا کُل رقبہ 19233.74 مربع میٹر ہے۔ یہاں تقریباً ایک سو افسران اور اسٹاف کی رہائش گاہ ہوگی۔ سینٹرل وستا آرکیٹکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے وان جیہ بھون میں تمام جدید ٹیکنالوجی سہولتیں ہوں گی۔ یہ پوری طرح کاغذ کے بغیر دفتر ہوگا اور اس میں جو جدید سہولتیں ہوں گی ان میں اسمارٹ ایکسز کنٹرول سینٹرل ایئر کنڈیشننگ ، ویڈیو کانفرنسنگ ہال اور پوری طرح نیٹ ورک سسٹم ہوگا۔عمارت پوری طرح سےآلودگی سے پاس ہوگی۔ عمارت کا خاکہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جس سے درختوں کو کم از کم کاٹنے کی ضرورت پیش آئے گی اور جنہیں ضرورت پڑنے پر کاٹنا بھی پڑسکتا ہے۔ پلاٹ کے 214 درختوں میں سے 56 فیصد سے زیادہ درختوں کو یا تو چھوا تک نہیں گیا ہے یا پھر انہیں اسی پلاٹ پر دوبارہ پلانٹ کیا جارہا ہے۔ تقریباً 70 فیصد بڑے درختوں کو بچالیا گیا ہے اور اسی پلاٹ پر 230 نئے درخت لگا ئے بھی جارہے ہیں۔ بہر حال نئی عمارت کی تعمیر کے بعد اس جگہ پر درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

نئی عمارت نہ صرف ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کی ایک علامت ہوگی بلکہ ہندوستان میں حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی ایک مظہر ہوگی۔ کامرس کا محکمہ اس وقت ادیوگ بھون میں اپنا کام کاج چلارہا ہے، جہاں ہندوستان کی حکومت کے محکموں کے دیگر بہت سے دفاتر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More