32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے شیروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جنگلی حیات سے پیار کرنے والوں کو مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں، خاص طور سے  شیروں کے تحفظ کے بارے میں پرجوش  لوگوں   کو مبارک دی ہے۔

وزیراعظم مسلسل  ٹوئیٹ میں کہا کہ:

’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے،  کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں کو ، خاص طور سے اُن لوگوں کو، جو شیروں کے تحفظ  کے تئیں پرجوش ہیں،  مبارک باد دیتا ہوں۔ عالمی  سطح پر  شیروں کی 70  فیصد  سے زیادہ آبادی  کا گھر  ہونے کی وجہ سے  ہم  اپنے شیروں کے لئے محفوظ  پناہ گاہوں  کو یقینی بنانے  اور  شیروں کے لئے موزوں ماحولیاتی نظام  کو فروغ دینے کے تئیں   اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

بھارت  میں  18  ریاستوں میں پھیلے  51  ٹائیگر ریزرو ہیں۔ 2018  میں  شیروں کی  پچھلی گنتی  سے  پتہ چلتا ہے کہ  شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے  شیروں  کے تحفظ  سے متعلق  سینٹ پیٹر برگ اعلامئے کے  ذریعے  طے کی گئی  معیاد سے  4 سال  قبل ہی  شیروں کی  تعداد  دوگنی کرنے  کے نشانے  حاصل کرلیا ہے۔

شیروں کے تحفظ سے متعلق بھارت کی حکمت عملی میں مقامی کمیونٹیز  کو شامل کرنے  کو  سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ہمیں  تمام  نباتات و حیوانات کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ  رہنے  کی ہماری صدیوں پرانی  روایت  سے بھی  حوصلہ ملا ہے، جس  کے ساتھ  ہم  اس عظیم کرہ ارض  کو مشترک کرتے ہیں۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More