34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ’انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک‘ کا آغاز کیا – مالی شمولیت کی سمت میں ایک بڑی پہل

Urdu News

نئی دہلی۔یکم ستمبر 2018؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی  میں واقع تالکٹورہ اسٹیڈیم میں انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کا آغاز کیا۔ یہ اجلاس ملک بھر میں 3000 سے زائد ان جگہوں پر دیکھا گیا جو دلی میں منعقدہ اہم پروگرام سے جڑے ہوئے تھے۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا پیمنٹس بینک کے ذریعے بینکنگ خدمات ملک بھر میں سب سے دور دراز  علاقوں اور وہاں  کے باشندوں تک بہت آسانی سے پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے یاد دلایا  کہ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ’جن دھن منصوبہ‘ شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ’آئی پی پی بی‘ کا آغاز اس مقصد کو مکمل کرنے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بی کی شاخیں آج 650 ضلعوں میں کھولی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکیہ طویل عرصے سے گاؤوں میں ایک معزز اور قابل قبول شخص رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید تکنیکوں کے ذریعے دستک دینے کے باوجود ڈاکیہ پر بھروسہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نظریہ موجودہ ڈھانچوں اور  بناوٹ میں اصلاح کو یقینی بنانا ہے، اس لیے بدلتے وقت کے مطابق ان میں تبدیلی لانا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1.5 لاکھ سے بھی زیادہ ڈاک گھر اور تین لاکھ سے بھی زیادہ ڈاکیہ یا ’دیہی ڈاک کارکنان‘ ہیں جو ملک کے لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اب لوگوں کو مالی خدمات مہیا کرانے کے مقصد سے انہیں اسمارٹ فون اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے  بااختیار بنایا جائے گا۔

’آئی پی پی بی‘ کے فائدوں کو گناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مالی لین دین، سرکاری فائدوں کے تبادلے اور بل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور بیمہ جیسی دیگر خدمات بھی مہیا کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکیہ لوگوں کے گھروں کے دروزے پر یہ خدمات مہیا کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بی ڈیجیٹل لین دین کی سہولت بھی مہیا کرے گا اور اس کے ساتھ ہی مختلف اسکیموں جیسے کہ وزیراعظم فصل بیمہ یوجنا کا فائدہ حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گا، جس کے تحت کسانوں کو تعاون مہیا کرائی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سال 2014 سے ہی مرکزی حکومت بے تحاشہ قرض دیئے جانے کی وجہ سے ہندوستان کے بینکنگ شعبے میں پیدا ہونے والی گڑبڑیوں اور مسئلوں سے پوری طرح سے نمٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ قرضوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور بینکنگ کے شعبے سے متعلق  پروفیشنل نظریہ اپنا یا گیا ہے۔ انہوں نے ’بھاگے ہوئے مالی مجرم بل‘ جیسے دیگر قدموں کا بھی ذکر کیا جنہیں یہ یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اب خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے غریب اور اوسط درجے کو 13 لاکھ کروڑ روپیے سے زیادہ کے ’مُدرا‘ قرض فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعے ’ایشئن گیمس ‘ میں اب تک کا اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کرنے اور معیشت میں ترقی کے اعداد و شمار انتہائی عمدہ رہنے سےا ٓج پورا ملک نئے اعتماد سے لبریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت ہے، بلکہ وہ ایک ایسا ملک بھی بن کر ابھرا ہے جو سب سے تیزی سے غریبی کو دور کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 3 لاکھ ’ڈاک سیوک‘ ہر گھر اور ہر کسان کےساتھ ساتھ گاؤں میں ہر چھوٹے صنعت کو بھی مالی خدمات مہیا کرانے میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حالیہ کچھ مہینوں میں ’ڈاک سیوکوں‘ کی بہبود  اور ان کی زیر التوا مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قدموں کی بدولت ڈاک سیوکوں کی تنخواہ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کی کہ آئی پی پی بی اگلے کچھ مہینوں میں ملک بھر میں پھیلے 1.5 لاکھ سے بھی زائد ڈاک خانوں تک پہنچ جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More