36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نےدوارکا میں انڈین انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر کے لئے سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈین انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپوسینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سینٹر بھارت کی معاشی ترقی ، مالا مال ثقافتی وراثت کی جھلک پیش کرےگا اور ہماری ماحولیات کے تحفظ کے تئیں بیداری کی بھی جھلک پیش کرے گا۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ویژن (سوچ) کا یہ ایک حصہ ہے جو عالمی نوعیت کے بنیادی ڈھانچے اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے کی اہمیت پیش کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کس طرح مرکزی حکومت نے ملک کی ترقی کے لئے بہت سے پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے سب سے لمبی سرنگ ، سب سے لمبی گیس پائپ لائن، سب سے بڑی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ہر گھر کے لئے بجلی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے بھارت کی رفتار، اسکیل اور  ہنرمندی کی مثالیں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے ملکوں نے کانفرنسوں کا انعقاد کرنے کے لئے مناسب صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تو چند لمحوں کے لئے بھی اس کا تصور مشکل تھا تاہم اب صورتحال بدل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ملک مضبوط تنظیمی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی بدولت ترقی کرتا ہے، جو سالوں کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ صحیح وقت پر فیصلے لئے جائیں اور انہیں بلاتاخیر نافذ کیا جائے۔

اس تناظر میں وزیر اعظم نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے انضمام پر حالیہ فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً دہائیوں سے سوچ تھی، لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاسکا، البتہ انہوں نے زو ردیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت قومی مفاد میں سخت فیصلے لینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی مفاد کو اولین ترجیح دینے کی وجہ سے گزشتہ چار سال میں ملک میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سخت فیصلے لینے کا یہ عمل عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود معیشت مضبوطی کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔ کاروبار کرنے کو آسان بنانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اب ضلع سطح پر بھی اس کوشش کے لئے کام کررہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More