25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم شرم ایوارڈ

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم شرم ایوارڈ اسکیم 1985 میں شروع کی گئی تھی۔ اس ایوارڈ کی شروعات صنعتی تنازعات قانون 1947 میں مقررہ کامگاروں کے ذریعے غیرمعمولی تعاون کے اعتراف کے لئے کی گئی تھی۔ ان کامگاروں کا تعلق سرکاری اور نجی دونوں کے شعبوں سے ہوسکتا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کامگاروں کو دیا جاتا ہے، جن کی کارکردگی ممتاز رہی ہو، جنھوں نے پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرض کی ادائیگی کی ہو، پیداواریت کے شعبے میں مخصوص تعاون دیا ہو، جنھوں نے جدت طرازانہ لیاقت کا ثبوت پیش کیا ہو، حاضر دماغی اور غیرمعمولی حوصلے کی مثال پیش کی ہو۔ یہ ایوارڈ ان کامگاروں کو بھی دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا بیش قیمتی نذرانہ پیش کیا ہو۔ اسکیم کی تفصیلات، مقاصد، امکانات اور اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے کا طریقہ کار درج ذیل تکملہ (انیکسچر) میں دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شرم ایوارڈز سے متعلق نوٹ

وزیراعظم شرم ایوارڈ کا آغاز مرکزی ؍ ریاستی حکومتوں کے سرکاری شعبے اور محکمہ جاتی کمپنیوں میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے وقت پروڈکشن کے کام میں غیرمعمولی تعاون دینے اور غیرمعمولی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنے والے کامگاروں کی حسن کارکردگی کے اعتراف کے لئے کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ان کامگاروں کو دیا جاتا ہے جو صنعتی تنازعات قانون 1947 کے تحت طے کی گئی تعریف کے مطابق کامگاروں کے زمرے میں آتے ہوں اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی محکمہ جاتی کمپنیوں، مرکزی اور ریاستی سرکاری کمپنیوں اور ان نجی شعبے کی کمپنیوں میں برسرکار ہوں، جہاں کم از کم 500 ملازمین ہوں، جو مینوفیکچرنگ اور پیداوار سرگرمیوں میں مصروف ہوں اور جن کے کاموں کا تجزیہ کیا جاتا رہتا ہو۔ ایوارڈ کی مجموعی تعداد 33 ہے، جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

ایوارڈ کا نام

ایوارڈز کی تعداد

نقد انعام

1

شرم رتن

1

2,00,00 روپئے

2

شرم بھوشن

4

فی کس  1,00,000 روپئے

3

شرم ویر ؍ شرم ویرانگنا

12

فی کس  60,000 روپئے

4

شرم شری ؍ شرم دیوی

16

فی کس 40,000 روپئے

شرم رتن ایوارڈ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لئے مشترک ہوں گے، جبکہ باقی 32 ایوارڈز دونوں یعنی سرکاری اور نجی شعبوں میں نصف نصف یعنی سولہ- سولہ تقسیم کردیئے جائیں گے۔ اگر کوئی ایوارڈ کسی ٹیم؍ مختلف ٹیموں؍ دیگر فرد کو مشترکہ طور پر دیا جاتا ہے تو ایوارڈ کی رقم سبھی ورکروں (ٹیم؍ ٹیموں کے اراکین+ انفرادی ورکر) کے درمیان برابر برابر تقسیم کردی جائے گی۔ اگرچہ ایک سال کے لئے مجموعی ایوارڈ کی تعداد 33 ہوگی، تاہم اگر کسی ایک یا ایک سے زیادہ زمروں میں ایوارڈز نہیں دیئے جاتے تو انھیں اس سے کمتر زمرے کے ایوارڈ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر سال سبھی ایوارڈز دیئے ہی جائیں۔ نقد رقم کے علاوہ ایوارڈ یافتگان کو وزیراعظم کی طرف سے ایک ’’سند‘‘ بھی دی جائے گی۔ ایوارڈ یافتہ شخص کو دوسرے درجے کے ریل کرایے میں 75 فیصد کی رعایت بھی دی جائے گی۔

اہلیت: یہ ایوارڈ ان ورکروں کو دیئے جائیں گے جنھوں نے ممتاز کارکردگی پیش کی ہو۔ پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کئے ہوں۔ پیداواریت کے شعبے میں خصوصی تعاون دیا ہو۔ جدت طرازانہ لیاقت ثابت کی ہو۔ حاضر دماغی اور غیرمعمولی حوصلے کا ثبوت دیا ہو۔ یہ ایوارڈز ان ورکروں کو بھی دیا جائے گا جنھوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران بیش قیمتی قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کو جوکھم میں ڈالا ہو۔

انتخاب کا طریقہ کار: مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکمہ جاتی کمپنیوں اور مرکزی و ریاستی زمرے کی سرکاری کمپنیوں کے معاملے میں نامزدگیاں انتظامی وزارتوں؍ ریاستی حکومتوں کے ذریعے موصول کی جاتی ہیں۔ نجی شعبے کے معاملے میں نامزدگیاں قومی ایسوسی ایشنوں؍ ایوانوں (چیمبرس) کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور ایک تکنیکی ٹیم کے ذریعے ایوارڈز کے حساب سے گھٹتے ہوئے سلسلے میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔ تکنیکی کمیٹی کا سربراہ ٹکنالوجی کے شعبے سے متعلق کوئی ماہر شخص ہوتا ہے۔ اس کمیٹی میں آجر تنظیموں، مرکزی ٹریڈ یونینوں، مشہور سائنسی ؍ تکنیکی اداروں کے ماہرین، ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ تکنیکی کمیٹی مختلف زمروں کے ایوارڈز کے لئے اپنی سفارشات اسکریننگ کمیٹی کو پیش کرتی ہے۔ سکریٹری (محنت) کی صدارت اور پی ایم او، کابینہ سکریٹریٹ داخلہ اور سرکاری کمپنیوں کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے عہدیداروں پر مشتمل رکنیت والی اسکریننگ کمیٹی، تکنیکی کمیٹی کی سفارشات پر غور کرتی ہے اور پھر اسے وزیراعظم کی منظوری کے لئے پیش کرتی ہے۔ ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

اعلان اور ایوارڈز کی تقسیم: ان ایوارڈز کا اعلان یوم جمہوریہ؍ یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور وزیراعظم کی سہولت کے مطابق، ان کے ذریعے ایک عوامی تقریب میں یہ ایوارڈز تقسیم کئے جاتے ہیں۔

یہ اطلاع محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More