36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور یوگانڈا جمہوریہ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگانڈا جمہوریہ کے صدر عزت مآب یوویری کاگوٹہ موسوینی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ۔ 19 وہائی مرض کے پیش نظر ابھرتے ہوئے  صحت اور معاشی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے عزت مآب صدر موسوینی کو یقین دلایا کہ ہندوستان موجودہ صحت بحران کے وقت افریقہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ متحدہ طور پر ساتھ کھڑا ہے اور یوگانڈا حکومت کی وائرس کے اپنی حدود میں پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیراعطم نے موجودہ صورتحال سمیت میزبان حکومت اور معاشرے کے ذڑیعہ وہاں ہندوستانی برادری اور معاشرے کی خیر خواہی اور دیکھ بھال کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر جولائی، 2018 میں یوگانڈا کے اپنے دورے کی یادوں کو پرجوش طریقے سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہند۔ یوگانڈا رشتوں کی خصوصی فطرت سے متاثر ہیں۔

دونوں لیڈروں نے امید ظاہر کی کہ دنیا جلد ہی کووڈ۔ 19 کے چیلنجوں پر قابو پالے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More