36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے 16 سے 31 اگست 2017 تک ‘‘ریل سوچھتا پکھواڑہ’’ منائے گا

रेल मंत्रालय 16 अगस्त से 31 अगस्त, 2017 तक ‘रेल स्वच्छता पखवाड़ा’ मना रहा है
Urdu News

نئی دہلی۔، وزارت ریلوے 16 سے 31 اگست 2017 کے دوران اپنے تمام نیٹ ورک میں ‘‘سوچھتا پکھواڑہ’’ منارہا ہے۔ یہ مدت سوچھ بھارت ابھیان کے لئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی وزارت کی نوڈل وزارت کی طرف سے ریلوے وزارت کو الاٹ کی گئی ہے۔

پکھواڑہ کے لئے تفصیلی رہنما خطوط تشکیل دے دیے گئے ہیں اور ہندوستانی ریلوے کی ہر یونٹ کو سرکولیٹ کیے گئے ہیں اور تمام نیٹ ورک ایک سب سے مؤثر انداز میں پکھواڑہ منانے کی تیاری کررہا ہے۔ ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پکھواڑہ کو زبردست طور پر کامیاب بنائے اور پکھواڑہ کے دوران ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دے۔ انھوں نے تمام محکموں کے افسروں اور عملے کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس مہم کے تئیں بیداری پیدا کریں اور انھیں سوچھتا پکھواڑہ کے دوران مختلف سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہئے۔ غیرسرکاری اداروں یعنی این جی اوز اور دیگر تنظیموں کو بھی اس مدت کے دوران اسی طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہئے۔

پکھواڑہ کو ‘‘ریل سوچھتا پکھواڑہ’’ کا نام دیا گیا ہے۔ پکھواڑہ کی ہر تاریخ کو صفائی ستھرائی سے متعلق ایک مخصوص موضوع سے جوڑا گیا ہے۔

صاف ستھری توانائی مہم کے حصے کے طور پر شمسی توانائی سے لیس آلات کو اس مدت کے دوران پوری طرح کارآمد بنایا جائے گا۔ شمسی توانائی کی تنصیب کے لئے تجاویز میں تیزی لائی جائے گی۔

مسافر اور غیرمسافر ایریا میں صفائی ستھرائی کے لئے اے ون اور اے زمرے کے اسٹیشنوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مناسب سینئر افسروں کو مختلف سطحوں پر مہم کی نگرانی کے لئے معمور کیا جائے گا۔ اس بات کی بھی تجویز ہے کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جائے۔

اس پندرہ دن کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی توجہ کے لئے لگ بھگ 200 ٹرینوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔

سوچھتا پکھواڑہ کے ایک ہفتہ مکمل ہونے پر ایک وسط پکھواڑہ جائزہ لیا جائے گا۔

پکھواڑہ کے اختتام پر زونل ریلوے / پی یو ایس / سی ٹی آئی ایس کے ذریعے پیش کی گئیں جامع رپورٹوں کو سوچھتا پکھواڑہ کے دوران کیے گئے کام کا جائزہ لینے کے لئے مرتب کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More