27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت دفاع نے سرحدی سڑک تنظیم کو اختیارات سونپنے کی منظوری دی

Uncategorized

نئی دہلی۔     وزارت دفاع نے سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کو چیف انجنیئر اور ٹاسک فورس کمانڈر کی سطح تک انتظامی اور مالی اختیارات سونپنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چیف انجنیئر اور ڈی جی بی آر ہیڈ کوارٹر نیز وزارت دفاع اور اور ڈی جی بی آر ہیڈ کوارٹر کے درمیان حوالہ جات سے متعلق تاخیر سے بچا جاسکے ۔

2015 سے وزارت دفاع کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ بی آر او ملک کے سرحدی علاقوں کے دشوار گذار اور ناقابل رسائی والے علاقوں میں رابطہ فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر میں مصروف  عمل ہے ۔  وزارت دفاع ادارہ میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتی ہے تاکہ کاموں کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور مسلح افواج کی ضرورت کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں ۔

بی آر او میں بنیادی تبدیلی لانے کی غرض سے مختلف اختیارات کی سپردگی پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ گذشتہ اختیارات کی سپردگی کے مطابق بی آر او میں چیف انجنیئر محض محکمہ جاتی کاموں کے لیے صرف 10 کروڑ روپے  کی انتظامی منظوری دے سکتا تھا  جبکہ اے ڈی جی بی آر کو محکمہ جاتی کاموں کے لیےصرف  20 کروڑ روپے تک کی منظوری دینے کااختیار تھا ۔ ٹھیکے پر کاموں کے لیے تمام انتظامی منظوری ڈی جی بی آر کے ذریعہ دیا جاتا تھا جس کے پاس صرف 50 کروڑ روپے منظوری دینے کا اختیار تھا۔ بی آر او میں تمام سطح پر اختیارات بڑھاتے ہوئے وزارت دفاع نے اب منظوری دی ہے کہ  محکمہ جاتی اور ٹھیکے پر عملدار ی کے لیے بی آر او کے چیف انجنیئر50 کروڑ روپے کی اور اے ڈی جی بی آر 75 کروڑ روپے نیز ڈی جی بی آر 100 کروڑ روپے کی منظوری دے سکتے ہیں ۔

توقع کی جاتی ہے کہ بی آر او کو وزارت دفاع کی جانب سے اختیارات کی سپردگی سے سرحدی علاقوں میں سڑکوں میں تعمیر کے کاموں کی رفتار میں بہتری آئے گی اور بی آر او  قلیل مدت میں جاری / نئے پروجیکٹوں کو پورا کرنے کا اہل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More