36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وجے پرہار نامی مشق :جنوب مغربی کمان نئے تصورات کو عمل میں لائے گی

Urdu News

نئی دہلی،  مئی  2018/ جنوب مغربی کمان کے دستے،   راجستھا ن میں سورت گڑھ کے نزدیک   مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں    وجے پرہار نامی    مشق کررہے ہیں  جس میں  20 ہزار سے زائد  فوجی  بہترین سازو سامان کے ساتھ  حصہ لے رہے ہیں۔     اس مشق کا مقصد   بہت سی قسم کے   خطرات سے نمٹنے کی مشق کرنا ہے۔   اس کے تحت    فضائی  اور زمینی کارروائی  کے ذریعہ اس مشق میں حصہ لینا ہے  جس میں   سینکڑوں طیاروں،  ہزاروں  ٹینک اور توپ خانے وغیر ہ کے سامان    کا استعمال کیا جارہا ہے۔    اس کے علاوہ  انٹلی جینس ، نگرانی اور  لوجسٹک امدا د بھی مہیا کرائی گئی ہے ۔

یہ ایک ماہ طویل مشق   فوجیوں کونیوکلیائی چھتری کے تحت   رکاوٹوں سے بھرپور میدان میں    دور تک وار کرنے کی    کارروائی   کا موقع فراہم کرے گی۔

مشق کے دوران   جنوب مغربی کمان کے دستے     جدید سازوسامان  کے ساتھ   نیز حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے   حملہ کرنے کی   کارروائیو ں کی   مشق کریں گے۔ یہ دستے   اپنی کارروائی کے دوران   نیوکلیائی ماحول میں   اپنی مشقوں  اور طریقہ کار کو   بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More