26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمرل آر بی پنڈت اے وی ایس ایم نے کمانڈنٹ انڈین نیول اکیڈمی کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی۔؛ وائس ایڈمرل ایس وی بھوکرے اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، این ایم  نے 15 ماہ کی اپنی کامیاب مدت کار کے بعد 19 فروری 2018 کو  کمانڈنٹ انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) کی اپنی ذمہ داریاں وائس ایڈمرل آر بی پنڈت اے وی ایس ایم کے سپرد کردیں۔

وائس ایڈمرل ایس وی  بھوکرے اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، این ایم نے 20 اکتوبر 2016 کو انڈن نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی مدت کا ر کے دوران آئی این اے میں بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولتوں کے معاملے میں نمایاں تبدیلیاں ہوئیں۔ وائس ایڈمرل ایس وی بھوکرے کی مدت کار کے دوران ہی آئی این اے نے  شاندار بخشی کپ کمپٹیشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ کمپٹیشن پہلی بار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) سمیت ملک کی تمام چھ بڑی ملٹری اکیڈمیوں کے درمیان ہوا تھا۔ وائس ایڈمرل ایس وی بھوکرے بھوکرے اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، این ایم   کو روایتی تقریب میں  گرمجوشی کے ساتھ وداع کیا گیا۔

 انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے والے وائس ایڈمرل آر بی پنڈت اے وی ایس ایم نے نیشنل دیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن، کالج آف نیول وار فیئر ، ممبئی اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز لندن ، برطانیہ میں تعلیم  و تربیت حاصل کی ہے۔  وہ آبدوز شکن  جنگ میں خصوصی مہارت رکھتےہیں اور انھوں نے آئی این ایس نرگھٹ، آئی این ایس وندیا گری، آئی این ایس جلشوا اور ممبئی میں 22 ویں میزائل بردار اسکواڈرن کی کمان سنبھالی ہے۔

وائس ایڈمرل آر بی پنڈت اے وی ایس ایم اسلام آباد، پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں بحریہ صلاح کار بھی رہ چکے ہیں۔ اُن کو آئی ایچ کیو ایم او ڈی (نیوی)میں اے سی این ایس (غیر ملکی تعاون اور انٹلی جنس) اور جنوبی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف جیسی اہم  ذمہ داریاں بھی دی جاچکی ہیں۔ انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے طور پر تقرر سے قبل وہ ممبئی میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کے طور پر کام کررہے تھے۔ آج انہیں وائس ایڈمرل کے رینک میں ترقی دی گئی ہے اور انھوں انڈین نیول اکیڈمی ایژی مالا کے چھٹے کمانڈنٹ کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More