24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نہرو یووا کیندر سنگھٹن

Urdu News

نئی دہلی، 16 مارچ / نوجوانوں کےامور اور کھیلوں کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب وجے گوئل نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ نوجوانوں کی شخصیت اور لیڈر شپ کو الٹی کو نکھار نے کے اہم مقصد کے ساتھ ضلع سطح پر نہرو یووا کیندر (این وائی کے ایس) قائم کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ملک کی تعمیری سرگرمیوں میں انہیں شامل کرنا ہے۔ نہرو یووا کیندروں کے قیام کی اسکیم 1972 میں شروع کی گئی تھی۔ 1987 میں نہرو یووا کیندر سنگھٹن اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے قائم کیا گیا تھا او رسبھی نہرو یووا کیندروں کو ایک خود مختار ادارے کے تحت رکھا گیا ہے۔ نہرو یووا کیندر ایک مرحلہ وار طریقے پر مختلف ضلعوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 623 نہرو یووا کیندر کام کررہے ہیں۔

ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ نہرو یووا کیندر وں کے ضابطوں کے مطابق افسر اور غیر سرکاری ممبران کے ساتھ نوجوان کے امور کے وزیر کی سربراہی میں گورنروں کا ایک بورڈ ہے۔ غیر سرکاری ممبروں کی نامزدگی کا ایک ضابطہ بھی ہے۔ حکومت کے ذریعہ بورڈ آف گورنرس میں جو غیر سرکاری ممبران نامزد کئے جاتے ہیں ان میں لوک سبھا کے دو ممبر راجیہ سبھا کا ایک ممبر ثقافت سماجی کام رضاکار تنظیموں اکیڈمکس تعلیمی اداروں انفارمیشن ایڈوینچر کھیلوں فن اور دیگر شعبوں کے پانچ ممبران اور چیرپرسن کی جانب سے ایک شخص نامزد کیا جاتا ہے۔ حکومت کے ذریعہ تین ممبروں کو نائب چیرپرسن کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے ان ممبروں کی مدت تین سال ہے۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More