34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کے لئے گلوبل آئی ٹی چیلنج 2018 کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر جناب   کرشن پال گرجر   نے آج   یہاں   گلوبل آئی ٹی  چیلنج 2018 کا افتتاح کیا۔    اس تین روزہ تقریب    کا انعقاد  سماجی انصاف و تفویض اختیارات    کے محکمہ   معذور افراد کو بااختیار   بنانے    میں    کوریا   کے  ریبلیٹیشن  انٹرنیشنل  اور ان کے معاون شراکت دار ایل جی الیکٹرانکس کے ساتھ مل کر کیا ہے۔   یہ تقریب     9 سے 11 نومبر 2018 تک چلے گی۔  اس کا مقصد  معذور  نوجوانوں  کے مابین    آئی ٹی ہنر مندی کو فروغ دینا  اور  ایشیا پیسفک خطے  میں خصوصی طو رپر معذور افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں  اطلاعاتی   اور کمپیوٹر سائنس (آئی سی ٹی) کے   استعمال  کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔  اس تقریب میں   ایوارڈ دینے کی تقریب 11 نومبر 2018 کو منعقد ہوگی۔   معذور افراد کو بااختیار بنانے والی وزارت (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)    کے سکریٹری    محترمہ   شکنتلا  جی گاملن   ، ایل جی الیکٹرانک انڈیا لمٹیڈ کے ایم ڈی  جناب   کم کی وان   اور  یو این ای ایس سی اے پی    (جنوبی ایشیا)  کے سربراہ  جناب  ناگیش کمار اور دیگر اہم مہمان بھی ا س موقع پر موجود رہیں گے۔ معذور افراد کے لئے  گلوبل آئی ٹی چیلنج ، صلاحیت سازی کا ایک پروجیکٹ ہے جو  معذور افراد کو   آئی سی ٹی  اور ان سے متعلق  تجربات  تک رسائی   کی سہولت فراہم کرکے  بہتر مستقبل کے لئے اپنی خامیوں اور چیلنجوں کو قابو پانے   میں مدد کرتا ہے   اور  ان کی معلومات میں اضافہ کرکے سماجی شراکت داری کی ان  کی  اہلیت کو بہتر بناتا ہے ۔     اس کے ساتھ ہی    معذور  ی سے متعلق   شریک ممالک  کے لئے ایجنڈا   طے کرتا ہے اور   بین الاقوامی  تبادلہ اور  تعاون کو فروغ دیتا ہے۔  اس سال  18 ممالک سے  جن کے نام   ہندستان ، انڈونیشیا، چین، ویتنام،  ملیشیا ، تھائی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش،  نیپال،  منگولیا،   کمبوڈیا،  لاؤس ، فلپائن،  کوریا،   قزاخستان ، کرغستان،   برطانیہ    اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہیں ، کے تقریباً 100 معذور نوجوان  ( بصری ، سمعی معذوری ، اعضا میں ارتعاش اور دانشورانہ    ترقیاتی معذوری کے حامل نوجوان  )  اس   تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔  ہندستان کے بھی  اس تقریب میں    بارہ معذور نوجوانوں کو  شرکت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔  ان معذور نوجوانوں کا انتخاب جون 2018   میں     این آئی ٹی کروکشیتر کی  وساطت سے  وزارت کے ذریعہ    نیشنل آئی ٹی چیلنج کے مقابلے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔    ہندستان اس تقریب میں    2013 سے شرکت کررہا ہے  اور   اس وقت سے  اسے ایوارڈز حاصل ہورہے ہیں۔  گزشتہ سال یہ تقریب  ویتنام میں منعقد ہوئی تھی۔

مقابلے میں   معذور نوجوانوں   کی آئی ٹی ہنرمندی     کو مستحکم کرنے کی  حکمت عملی پر  توجہ مرکوزکی جاتی ہے کیونکہ    دوسروں کے ساتھ برابری کے لئے اطلاعاتی و مواصلاتی خدمات تک ان کی     رسائی کو بہتر بنانے کے لئے پہلی شرط ہے۔

جناب کرشن پال گوجر نے  اپنے کلیدی خطبےمیں   مختلف خدمات اور  پیداوار کے ذریعہ معذور افراد   کی   آئی سی ٹی  تک رسائی کی  ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ     سماجی برابری  کے ساتھ  تمام سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ   معذور افراد کی   آئی ٹی ہنر مندی کو بہتر بنانے کے لئے تمام شراکت داروں  کو کا م کرنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ ہندستان معذور افراد کو بااختیار بنانے    اور ان کو  قومی دھار ے میں   لانے کے لئے پابند عہد ہے۔   آئی ٹی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے     ان کی زندگی  کو آسان اور مثبت بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔  محترمہ شکنتلا   ڈی گاملن نے اپنے خطاب میں کہا کہ     معذو رافراد کے   لئے   معلومات کی تفصیل   کی غرض سے  قابل رسائی  پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لئے اطلاعات اور مواصلاتی ٹکنالوجی ایک اہم ذریعہ ہے ۔    آج ہمارے پاس  کثیر تعداد میں   پوری دنیا  میں ایپلی کیشنس اور سافٹ وئیر موجود ہیں جنہیں معذور افراد کی ہنر مندی کو بہتر بنانے کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ ا سکے نتیجے میں  معذور افراد کے لئے     مواصلاتی پل کے طور پر   آئی  سی ٹی  ایک ذریعہ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔    آئی سی ٹی کے استعمال سے  عالمی  اطلاعات   نیٹ ورک  کو قابل   رسائی بناکر تمام   سماج اور ممالک کے         معذور     افراد    کی سماجی شمولیت  کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔  انہوں نےکہا کہ ہندستان  ہمیشہ  ہی سافٹ ویئر  کی تیاری میں صف اول  میں رہا ہے۔ پھر بھی      معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے زمینی سطح پر آئی سی ٹی کے استعمال سے     وسیع پیمانے پر   گیرائی کے ساتھ   بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس سلسلہ میں   پوری  شدت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 اس موقع پر    ایل جی الیکٹرانک  کے منیجنگ  ڈائریکٹر جناب کنگ  کی وان   نے کہا کہ ہم اس سال ہندستان میں معذور افراد کے لئے     جی آئی ٹی سی (گلوبل آئی ٹی چیلنج) کی میزبانی کررہے ہیں۔  ہم ہر سال  نوجوان طلبا  کی جانب سے    تقریب میں   شرکت   کی حوصلہ افزائی  دیکھتے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ اس سال بھی     یہ تقریب ان کی زندگی کے لئے   کافی اہم چیزیں لائے گی اور مستقبل کے  قائد کے طور پر ابھرنے کے لئے ان کی مدد کرے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More